سونم کپور کی نئی فلم” نرجا“19فروری کو سینما گھروں کی زینت بنے گی

جمعرات 7 جنوری 2016 13:18

سونم کپور کی نئی فلم” نرجا“19فروری کو سینما گھروں کی زینت بنے گی

ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔07 جنوری۔2016ء)سونم کپور کی نئی فلم” نرجا“19فروری کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔سچے واقعے کے گرد گھومتی فلم میں سونم کپور ائیر ہوسٹس کا کردار ادا کر رہی ہیں۔

(جاری ہے)

اڑان کے دوران جہاز ہائی جیک ہوجاتا ہے اور یہیں سے سونم کی بہادری شروع ہوتی ہے۔ جہاز لینڈ ہوتا ہے جس کے بعد ہائی جیکرز اپنے مطالبات پیش کرتے ہیں۔اسی وقت سونم ایمرجنسی گیٹ کھول دیتی ہے اور ساڑھے تین سو مسافروں کی جان بچالیتی ہے۔ سونم کپور کے ساتھ فلم میں شبانہ اعظمی بھی نظر آئیں گی۔ فلم انیس فروری کو سینما گھروں میں پیش کی جائے گی۔