امان اللہ چار روز تک ہسپتال میں زیر علاج رہنے کے بعد ڈسچارج

جمعرات 7 جنوری 2016 14:03

امان اللہ چار روز تک ہسپتال میں زیر علاج رہنے کے بعد ڈسچارج

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔07 جنوری۔2016ء) کنگ آف کامیڈین امان اللہ کو ہسپتال سے ڈسچارج کر دیا گیا ۔ بتایاگیا ہے کہ چار روز قبل امان اللہ کی طبیعت اچانک ناساز ہو گئی تھی جس کے باعث انہیں نجی ہسپتال میں داخل کروایا گیا تھا ۔

(جاری ہے)

چار روز تک ہسپتال میں زیر علاج رہنے کے بعد ڈاکٹروں نے انہیں گھر جانے کی اجازت دیدی ہے ۔ امان اللہ اب اپنے گھر میں آرام کر رہے ہیں ۔ اس حوالے سے امان اللہ کے صاحبزادے امانت علی کا کہنا ہے کہ خدا کا شکر ہے کہ میرے والد کی طبیعت کافی بہتر ہے تاہم ابھی ان کا مزید چیک اپ ہونا ہے ۔ انہوں نے اپنے والد امان اللہ کے پرستاروں سے اپیل کی ہے کہ وہ ان کی زندگی اور جلد صحت یابی کے لئے دعا کریں ۔