انسداد دہشت گردی لاہور کی خصوصی عدالت نے شراب کے نشے میں جہاز اڑانے کے الزام میں گرفتار پائلٹ کے جوڈیشل ریمانڈ میں چودہ جنوری تک توسیع کر دی،،،،،طیارے کے بلیک باکس کا ریکارڈ لے کر پیش نہ ہونے پر عدالت نے تفتیشی افسر کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئیے۔

Umer Jamshaid عمر جمشید جمعرات 7 جنوری 2016 14:07

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔07 جنوری۔2016ء) انسداد دہشت گردی لاہور کی خصوصی عدالت کے جج ہارون لطیف نے کیس کی سماعت کی۔پولیس نے ملزم عصمت محمود کو سخت سکیورٹی میں عدالت میں پیش کیا۔عدالتی حکم کے باوجود طیارے کے بلیک بکس میں محفوظ پائلٹ اور کنٹرول روم کے درمیان ہونے والی بات چیت کا ریکارڈ لے کر تفتیشی افسر عدالت پیش ہوا جس پر عدالت نے تفتیشی افسر کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دئیے۔

(جاری ہے)

گزشتہ سماعت کے موقع پر تفتیشی افسر نے عدالت میں سو صفحات پر مشتمل ملزم عصمت محمود کا حتمی چالان پیش کیا تھا،، حتمی چالان میں پائلٹ عصمت محمود کو گنہگار قرار دیا گیاہے ،،حتمی چالان میں پچیس گواہان رکھے گئے ہیں،، چالان کے ہمراہ شراب نوشی کا میڈیکل سرٹیفیکیٹ بھی منسلک کیا گیا ہے۔عدالت نے کیس کی مزید سماعت چودہ جنوری تک ملتوی کرتے ہوئے تفتیشی افسر کو بلیک باکس کا ریکارڈ عدالت میں پیش کرنے کا حکم دے دیا۔

متعلقہ عنوان :