نون لیگی حکومت رولزپر عملدرآمد میں ناکام جون2014سے جنوری2016تک پنجاب اسمبلی کا اجلاس صرف34دن ہوا

دنوں کی تعداد پوری کرنے کے لیے پنجاب حکومت کا صوبائی اسمبلی کا اجلاس جنوری کے دوسرے ہفتے بلانے کا فیصلہ پنجاب اسمبلی اب تک صرف 34 دن اجلاس ہوئے ہیں آئینی طور8 جون تک کے پارلیمانی سال میں 100 دن اجلاس ہونا ضروری ہیں

Umer Jamshaid عمر جمشید جمعرات 7 جنوری 2016 14:11

لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین ۔۔ آئی پی اے ۔۔ 07 جنوری۔2015ء) مسلم لیگ(ن)کی پنجاب حکومت پنجاب اسمبلی کے اجلاس کے سلسلہ میں آئینی ضروریات پورے کرنے میں ناکام نظرآتی ہے رولزکے مطابق پالیمانی سال کے دوران اسمبلی کا اجلاس 100دن ہونا ضروری ہے مگر جون2014سے جنوری2016تک پنجاب حکومت صوبائی اسمبلی کے صرف 34دن اجلاس ہی کرواسکی ہے جبکہ اب دنوں کی تعداد کو پورا کرنے کے لیے صوبائی اسمبلی کا اجلاس جنوری کے دوسرے ہفتے بلانے کا فیصلہ کیا ہے ، اجلاس دو ہفتے جاری رہنے کا امکان ہے۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق اجلاس بلانے کی سمری ابھی تک آگے نہ بڑھ سکی۔پنجاب اسمبلی اب تک صرف 34 دن اجلاس ہوئے ہیں جبکہ8 جون تک کے پارلیمانی سال میں 100 دن اجلاس ہونا ضروری ہیں۔اپوزیشن اراکین پنجاب اسمبلی نے بند روڈ کی یونین کو نسل 71 میں کھڑے گندے پانی کے بارے میں تحریک التوائے کار جمع کرادی۔ تحریک میں کہا گیا ہے کہ اکرم پارک مدینہ ا سٹریٹ میں گندے پانی سے بیماریاں پھیل رہی ہیں۔گندگی کے ڈھیروں سے تعفن پھیل رہا ہے، بغیر ڈھکن مین ہول موت کے پروانے بن گئے ہیں۔متعدد درخواستیں دینے کے باوجود حکام نوٹس نہیں لے رہے۔تحریک ق لیگ کے عامر سلطان چیمہ، وقاص حسن موکل اور خدیجہ عمر کی طرف سے جمع کرائی گئی۔