چاغی: نوکنڈی سے تعلق رکھنے والے نوجوان عبرت اللہ کو ایران میں منشیات کیس میں پھانسی دے دی گئی

Umer Jamshaid عمر جمشید جمعرات 7 جنوری 2016 14:11

چاغی: نوکنڈی سے تعلق رکھنے والے نوجوان عبرت اللہ کو ایران میں منشیات ..

تہران(اُردو پوائنٹ تازہ ترین ۔۔ آئی پی اے ۔۔ 07 جنوری۔2015ء) چاغی کے علاقے نوکنڈی سے تعلق رکھنے والے نوجوان عبرت اللہ کو ایران میں منشیات کیس میں پھانسی دے دی گئی۔

(جاری ہے)

اطلاعات کے مطابق سزائے موت پانیوالے نوجوان عبرت اللہ کو تقریبا تین ماہ قبل ایران میں منشیات کیکیس میں گرفتار کیاگیاتھاجس کو ایران کے شہر یزدمیں پھانسی دے دی گئی ہے۔پھانسی کی سزا پانے والے نوجوان کے لواحقین نے دعویٰ کیا ہے کہ عبرت اللہ کا منشیات کیس سے کوئی تعلق نہیں تھا،اسے بلاجواز پھانسی دی گئی ہے اور اب پھانسی کے بعد ایرانی حکام عبرت اللہ کی میت دینے میں تاخیر کررہے ہیں، ورثاء نے مطالبہ کیا ہے کہ عبرت اللہ کی میت ان کے حوالے کیا جائے۔