فیس بک کو ترجیح دینے پر مصری شہری نے اہلیہ کو موت کے گھاٹ اتاردیا

جمعرات 7 جنوری 2016 14:15

فیس بک کو ترجیح دینے پر مصری شہری نے اہلیہ کو موت کے گھاٹ اتاردیا

قاہرہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔07 جنوری۔2016ء ) سوشل میڈیا ویب سائٹ فیس بک کو ترجیح دینے پر مصری شہری نے چھریوں کے وار کرکے اپنی اہلیہ کو موت کے گھاٹ اتاردیا، ملزم نے یکے بعددیگرے 17وار کیے۔اماراتی میڈیا کے مطابق مقتولہ کے بھائی کی شکایت پر پولیس نے ملزم کو مشرقی مصرسے حراست میں لے لیا۔

(جاری ہے)

پولیس ذرائع کے مطابق ملزم شوہر نے اعتراف کیاکہ اس پر فیس بک کو ترجیح دینے پر اس نے موت کے گھاٹ اتارنے کا فیصلہ کیا کیونکہ وہ اس پرتوجہ دینے کی بجائے ہروقت سوشل میڈیا میں ہی کھوئی رہتی تھی۔

مقتولہ کی والدہ نے مقامی ٹی وی چینل سے گفتگوکرتے ہوئے بتایاکہ اس نے اپنی بیٹے کے لیے ملزم کو تسلیم کرنے سے انکار کردیاتھا لیکن لڑکی نے شادی پر اصرار کیاتھا۔ اْنہوں نے بتایاکہ ’میں نے اپنی بیٹی کو بطوردلہن شادی میں نہیں دیکھا لیکن آخری رسومات کے موقع پر لاش کی صورت میں دیکھا‘۔

متعلقہ عنوان :