لاہور سے10 سال قبل اغوا ہونے والا بچہ ملتان سے بازیاب کرا لیا گیا

Umer Jamshaid عمر جمشید جمعرات 7 جنوری 2016 14:28

لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین ۔۔ آئی پی اے ۔۔ 07 جنوری۔2015ء) لاہور سے دس سال قبل اغوا ہونے والا بچہ ملتان سے بازیاب کرا لیا گیا ، شاہ زیب کو بادامی باغ لاہور سے جس وقت اغوا کیا گیا اس کی عمر 11ماہ تھی۔ پولیس کے تحقیقاتی ونگ نے خفیہ اطلاعات پر بچے کو ملتان سے بازیاب کرا لیا۔

(جاری ہے)

بچے کو اغوا کرنے کے الزام میں دو خواتین شازیہ اور نوشی کو حراست میں لیا گیا ہے اور ان سے تفتیش جاری ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ بچے کے والدین ہونے کے دعوے داروں کا ڈی این اے ٹیسٹ کرایا جائے گا اور اگر ٹیسٹ سے ثابت ہوگیا کہ مدعی بچے کے اصل والدین ہیں تو اس کو والدین کے حوالے کر دیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :