فلسطینی پرستاروں کا سلمان خان کیلئے خصوصی تحفہ

جمعرات 7 جنوری 2016 14:36

فلسطینی پرستاروں کا سلمان خان کیلئے خصوصی تحفہ

نئی دہلی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔07 جنوری۔2016ء) بولی ووڈ سپر سٹار سلمان خان کے بھارت سمیت دنیا بھر میں لاکھوں پرستار موجود ہیں۔ اداکار گاہے بگاہے اپنے پرستاروں سے ملاقات کرتے رہتے ہیں۔میڈیا رپورٹس کے مطابق آجکل فلسطین کے فریڈم تھیٹرکے آٹھ اداکار بھارت کے دس شہروں کے دورے پر آئے ہوئے ہیں۔ فلسطینی فنکار دہلی کے جانا نتیا منچ کے ساتھ مل کر مختلف شہروں میں اپنے فن کا مظاہرہ کر رہے ہیں۔

(جاری ہے)

آٹھ فلسطینی اداکاروں کا کہنا ہے کہ وہ سپر سٹار کے بہت بڑے مداح ہیں۔رپورٹ کے مطابق کبیر خان کی مدد سے منگل کے روز فلسطینی اداکاروں نے فائیو سٹارہوٹل میں سلمان خان سے ملاقا ت کی اور انھیں فلسطین کا راویتی کتان کا سکارف بطور تحفہ پیش کیا۔ سپر سٹار نے انتہائی خوشگوار موڈ میں پرستاروں کا تحفہ قبول کیا اور فورااسے اوڑھ کر سب کے ساتھ تصاویر بنوائیں۔واضح رہے سپر سٹار آجکل اپنی نئی آنے والی فلم سلطان کی شوٹنگ میں مصروف ہیں۔سلطان میں سلمان خان ہریانہ سے تعلق رکھنے والے معروف پہلوان سلطان علی خان کے روپ میں نظر آئیں گے۔

متعلقہ عنوان :