مر جانے کی حد تک رومانٹک ہوں ‘ قطرینہ کیف

جمعرات 7 جنوری 2016 14:36

مر جانے کی حد تک رومانٹک ہوں ‘ قطرینہ کیف

ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔07 جنوری۔2016ء) معروف بولی ووڈ اداکارہ قطرینہ کیف کا حالیہ بوائے فرینڈ رنبیر کپور کے ساتھ معاشقہ کسی سے ڈھکا چھپا نہیں ہے۔ اداکارہ نے انٹرویو کے دوران میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وہ مر جانے کی حد تک رومانٹک واقع ہوئی ہیں۔انکا کہنا تھا کہ وہ اپنے شریک سفر سے بے حد جذباتی محبت کا اظہار چاہتی ہیں۔

اداکارہ کا کہنا تھا کہ وہ اپنی نئی آنے والی فلم ”فتور“ میں بڑی حد تک اپنی حقیقی زندگی کی عکاسی کرتی ہوئی نظر آئیں گی۔

(جاری ہے)

واضح رہے ابھیشک کپور کی ”فتور “ میں اداکارہ نے بڑی حد تک شہوت انگیز مناظرفلمبند کرائے ہیں۔فلم میں آدتیہ رائے کپور ”نور“اداکارہ قطرینہ کیف”فردوس“ کے عشق میں مبتلا ہو جاتے ہیں۔ جبکہ اداکارہ تبو فتور میں قطرینہ کیف کی والدہ اور دومحبت کرنے والوں کے درمیان سب سے بڑی رکاوٹ کا کردار ادا کرتی نظر آئیں گی۔

یاد رہے ابھیشک کپور کی فتور کی کہانی ممتاز ناول نگار چارلس ڈکنز کے شہرہ آفاق ناول ”گریٹ ایکسپیکٹیشنز“ سے ماخوذ ہے۔ قطرینہ کیف کی ”فتور “ رواں سال12فروری کے روز ملک بھر کے سینما گھروں میں نمائش کیلئے پیش کی جائے گی