پی سی بی فاسٹ باولر محمد عامر کو میڈیا سے دور رکھنے لگا

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب جمعرات 7 جنوری 2016 14:40

پی سی بی فاسٹ باولر محمد عامر کو میڈیا سے دور رکھنے لگا

لاہور (اردو پوا ئنٹ تازہ ترین اخبار7جنوری- 2016ء) پی سی بی فاسٹ باولر محمد عامر کو میڈیا سے دور رکھنے لگا ، تنقید کے خوف کے باعث سزا یافتہ کرکٹر کی شیڈول میڈیا ٹاک منسوخ کردی ۔

(جاری ہے)

تفصیلا ت کے مطابق دورہ نیوزی لینڈ کیلئے لگائے گئے فٹنس کیمپ کے اختتام پر نوجوان فاسٹ باولر محمد عامر کی میڈیا سے گفتگو شیڈول کا حصہ تھی لیکن اچانک ہی پی سی بی کی طرف سے شیڈول تبدیل کرتے ہوئے عامر کی جگہ قومی ٹیم کے سابق کپتان شعیب ملک کو میڈیا سے بات کرنے کی ذمہ داری سونپ دی ۔ واضح رہے کہ فٹنس کیمپ کے دوران پی سی بی نے عامر کا رویہ درست کرنے کی ذمہ داری بھی شعیب ملک کو سونپی تھی اور حیرت انگیز طور پر دونوں کھلاڑی پاکستان سپر لیگ میں بھی اکٹھے کراچی کی ٹیم کے لیے کھیلیں گے ۔