متنازعہ بیان ، عامر خان ایک مرتبہ پھر مشکلات میں گھر گئے

جمعرات 7 جنوری 2016 14:41

متنازعہ بیان ، عامر خان ایک مرتبہ پھر مشکلات میں گھر گئے

حیدر آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔07 جنوری۔2016ء) بولی ووڈ مسٹر پرفیکشنسٹ عامر خان کو ملک میں بڑھتی ہوئی عدم برداشت کے خلاف بیان دینے کی بنا پر بھارت کی وزارت سیاحت کی طرف سے انکریڈیبل انڈیا کے برانڈ ایمبسڈر کے عہدے سے ہٹادیا گیا ہے۔واضح رہے سپر سٹار گزشتہ کئی برسوں سے اس مہم کا حصہ تھے اور عوام کی دلچسپی کے پیش نظر کئی ایک اشتھارات میں بھی کام کر چکے تھے۔

(جاری ہے)

رپورٹ کے مطابق ایسا دکھائی دیتا ہے کہ وزارت سیاحت کی جانب سے اداکار کے عام سے بیان کو خاص اہمیت دی گئی ہے۔آئی آئی بی ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق ڈیجیٹل کمیونیکیشن کے سربراہ امیت ملویا کی جانب سے مائیکروبلاگنگ سائٹ ٹویٹر پر مذکورہ خبر کی تصدیق کا اعلان کیا گیا ہے۔یاد رہے چند ماہ قبل 50سالہ اداکار کی جانب سے ایک بیان میں کہا گیا تھا کہ انکی اہلیہ کرن راوٴ کا ملک میں بڑھتی ہوئی عدم برداشت کے پیش نظر کہنا ہے کہ انھیں اپنے بیٹے کے بہتر مستقبل کی خاطرکسی اور ملک میں سکونت اختیار کر لینی چاہیے