کراچی: داعش کیلئے بھرتی کرنیوالے ملزم کے دوران تفتیش سنسنی خیز انکشافات
جمعرات 7 جنوری 2016 14:48
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔07 جنوری۔2016ء) کراچی میں داعش کے لئے بھرتی کرنے والے ملزم نے دوران تفتیش سنسنی خیز انکشافات کئے ہیں۔ کالعدم تنظیم کے لیے چندہ، مدرسوں کے نام پر مانگا جارہا ہے جبکہ شام جانے کے لئے افغانستان اور ایران کے راستے استعمال ہو رہے ہیں۔کاؤنٹر ٹیررازم ڈپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی)کے ہاتھوں گرفتار کالعدم داعش کے کارندے عبدالعزیز نے دوران تفتیش اہم انکشاف کئیے ہیں۔
ملزم عبدالعزیز کی تفتیشی رپورٹ کے مطابق کالعدم تنظیم مدارس کیلئے چندہ مدارس کے نام پر لیا جا رہا ہے جس کا مقصد قانون نافذ کرنے والے اداروں سے بچنا ہے۔ ملزم نے بتایا ہے کہ داعش کے لیے کم از کم 20 افراد کا گروہ تیار کیا جاتا ہے جنہیں پہلے کوئٹہ اور پھر افغانستان اور ایران کے راستوں سے شام بھیجا جاتا ہے۔(جاری ہے)
عبدالعزیز نے یہ بھی بتایا کہ اس کا ایک ساتھی جعفر شام میں ہلاک ہو چکا ہے جبکہ اس تنظیم کا کراچی میں انچارج گلشن اقبال کا رہائشی ناصر استاد اور کوئٹہ میں حاجی خلیل ہے۔
ملزم نے بیان دیا کہ حاجی خلیل اب حاجی حیدر کا کوڈ نام استعمال کر رہا ہے۔ملزم نے اعتراف کیا کہ وہ 2012 سے کالعدم تنظیم کو چندہ بھجوا رہا ہے اور اپنے ساتھیوں سے رابطوں کے لیئے فیس بک کا استعمال کرتا ہے۔ پولیس نے ملزم کے دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کی کوششیں تیز کر دی ہیں۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
ترسیلات زر کے حجم میں 28 فیصد اضافہ ہو گیا
-
عرس کی تقریبات میں بھگدڑ، اموات ہونے کی اطلاعات
-
عالمی مسائل سے نمٹنے میں کثیر فریقی کوششیں تیزکرنے کی ضرروت: گوتیرش
-
قوم پر مسلط لوگوں نے کسی حلقہ میں بھی 30 فیصد ووٹ نہیں لیے
-
پی ٹی اے اور ٹیلی کام کمپنیاں روزانہ 5 ہزار نان فائلرز کی سمز بند کرنے پر متفق
-
ٴمعاشی استحکام کے باوجود پاکستانی معیشت کو بڑے خطرات کا سامنا ہے
-
مذاکرات کی ابتدا حکومت کو کرنی ہے کیونکہ مذاکرات کی بال حکومتی کورٹ میں ہے
-
فوج اور سیاسی جماعتوں کے درمیان براہ راست مذاکرات کی آئین میں گنجائش نہیں
-
کتنی پنشن لینے والوں پر ٹیکس لگے گا؟ تفصیلات سامنے آ گئے
-
دیامر بھاشا ڈیم کی تعمیر میں تاخیر کا خدشہ پیدا ہو گیا
-
رواں سال پاکستان کی معاشی ترقی 2 فیصد رہنے کا امکان ہے
-
آئندہ مالی سال میں پاکستان کو بیرونی فنانسنگ کیلئے 23 ارب ڈالرز کا تخمینہ لگا لیا گیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.