فٹنس کیمپ میں کھلاڑیوں نے سخت محنت کی ، محمد عامر کو پرجوش انداز میں خوش آمدید کہا ‘ انتخاب عالم

جمعرات 7 جنوری 2016 15:02

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔07 جنوری۔2016ء)قومی ٹیم کے منیجر انتخاب عالم نے کہا ہے کہ فٹنس کیمپ میں کھلاڑیوں نے سخت محنت کی ، ورلڈ کپ سے پہلے نیوزی لینڈ کے دورے سے تیاری کا اچھا موقع ملے گا، تمام کھلاڑیوں نے محمد عامر کو پرجوش انداز میں خوش آمدید کہا۔

(جاری ہے)

قومی ٹیم کے دورہ نیوزی لینڈ کے فٹنس کیمپ کے اختتام پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انتخاب عالم کا کہنا تھاکہ دورہ نیوزی لینڈ کیلئے کھلاڑیوں نے بہترین ٹریننگ کی، فٹنس کیمپ میں ٹیم کی تیاری بہت اچھی ہوئی ہے۔

قومی ٹیم 10 جنوری کو نیوزی لینڈ کیلئے روانہ ہوگی۔محمد عامر کے حوالے سے پوچھے گئے ایک سوال کے جواب میں انتخاب عالم کا کہنا تھا کہ کیمپ میں شامل دیگر کھلاڑیوں نے محمد عامر کو پرجوش اندازمیں خوش آمدید کہا۔ محمد عامر کا نیوزی لینڈ کا ویزہ مل گیا ہے اور اس کے آسٹریلیا کے ٹرانزٹ ویزہ کیلئے بھی درخواست دی ہے ،محمد عامر کو صرف کرکٹ پر توجہ مرکوز رکھنے کی ہدایت کی ہے۔