پی ایس ایل کی فرنچائز کوئٹہ کے لوگو کی رونمائی کر دی گئی

جمعرات 7 جنوری 2016 15:03

پی ایس ایل کی فرنچائز کوئٹہ کے لوگو کی رونمائی کر دی گئی

کوئٹہ (اردو پوا ئنٹ تازہ ترین اخبار7جنوری- 2016ء) پاکستان سپر لیگ کی فرنچائز کوئٹہ کے لوگو کی رونمائی کر دی گئی ، پی ایس ایل میں نمائندگی پر بلوچستان کے نوجوان کرکٹرز کا جوش و خروش دیدنی ہے ۔ پی ایس ایل کوئٹہ کے لوگو اور تھیم سونگ کی تقریب رونمائی صوبائی دارالحکومت میں ہوئی ۔

(جاری ہے)

وزیر اعلیٰ بلوچستان نواب ثناء اللہ زہری، اراکین صوبائی اسمبلی، ہیڈ کوچ معین خان اور کرکٹ دیوانوں کی بڑی تعداد نے تقریب میں شرکت کی ۔

کوئٹہ کی ٹیم میں بلوچستان کے واحد کھلاڑی بسمہ اللہ خان ہیں ، نوجوان کھلاڑیوں کو اپنے ہیرو سے پی ایس ایل میں بڑی امیدیں وابستہ ہیں ۔ اس موقع پر وزیر اعلیٰ نواب ثناء اللہ زہری نے بلوچستان کے ہر ڈویژن میں سٹیڈیم بنانے کا اعلان کیا ۔ کوئٹہ کی ٹیم سپر لیگ کا افتتاحی میچ اسلام آباد کے خلاف کھیلے گی ۔

متعلقہ عنوان :