محمد عامر کی انٹر نیشنل کرکٹ میں واپسی کی راہ میں حائل آخری کانٹا بھی نکل گیا

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب جمعرات 7 جنوری 2016 15:35

محمد عامر کی انٹر نیشنل کرکٹ میں واپسی کی راہ میں حائل آخری کانٹا بھی ..

لاہور(اردو پوا ئنٹ تازہ ترین اخبار7جنوری- 2016ء) قومی ٹیم کے نوجوان فاسٹ باؤلر محمد عامر کی انٹر نیشنل کرکٹ میں واپسی کی راہ میں حائل آخری کانٹا بھی نکل گیا ہے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق سپاٹ فکسنگ میں سزا یافتہ فاسٹ باؤلر کو نیوزی لینڈ کا ویزہ ملنے کے بعد آسٹریلیا کا ٹرانزٹ ویزہ درکار تھا جس کے لیے پی سی بی نے آسٹریلین ہائی کمیشن کو درخواست دی تھی ۔پی سی حکام نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ آسٹریلین ہائی کمیشن کی جانب سے بھی 23سالہ فاسٹ باؤلر کو ٹرانزٹ ویزہ جاری کر دیا ہے جس کے بعد اب عامر کے دورہ نیوزی لینڈ کی راہ میں حائل رکاوٹیں بھی دور ہوگئی ہیں ۔

متعلقہ عنوان :