وزیراعلیٰ ٹاسک فورس نے محمود بوٹی کے علاقے میں چھاپہ مار کر مردہ جانوروں کی چربی سے تیل بنانے کے کارخانے کو سیل کر کے 8ملزمان کو حراست میں لے لیا

جمعرات 7 جنوری 2016 16:49

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔07 جنوری۔2016ء)وزیراعلیٰ ٹاسک فورس نے محمود بوٹی کے علاقے میں چھاپہ مار کر مردہ جانوروں کی چربی سے تیل بنانے کے کارخانے کو سیل کر کے 8ملزمان کو حراست میں لے لیا۔ وزیراعلیٰ ٹاسک فورس کے فوکس پرسن امیر علی نے بتایا کہ انہیں اطلاع ملی کہ محمود بوٹی کے علاقے میں تیل بنانے والے کارخانے میں مردہ جانوروں کی چربی کے ذریعے تیل بناکر مختلف مارکیٹوں میں فروخت کیا جارہا ہے۔

(جاری ہے)

اطلاع ملتے ہی وزیراعلیٰ ٹاسک فورس کی ٹیم نے محمود بوٹی کے علاقے میں تیل بنانے والے کارخانہ پر چھاپہ مار کر درجنوں ڈرم برآمد کرتے ہوئے 8ملزمان کو حراست میں لے لیا۔ فوکل پرسن امیر علی کے مطابق کارخانہ میں مردہ جانوروں کی چربی کے ذریعے آئیل تیار کرکے مارکیٹوں میں فروخت کیا جاتا تھا۔ انہوں نے کہا کہ تفتیش کے بعد اس گھناؤنے کاروبار میں ملوث دیگر افراد کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائیگی۔