9جنوری سے سرگودھا سے نکلنے والی اساتذہ ریلی پنجاب بھر کے اضلاع کو اپنی لپیٹ میں لے لے گی،مرکزی صدر پنجاب یونین صدر
جمعرات 7 جنوری 2016 16:50
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔07 جنوری۔2016ء) 9جنوری سے سرگودھا سے نکلنے والی اساتذہ ریلی پنجاب بھر کے اضلاع کو اپنی لپیٹ میں لے لے گی۔ مرکزی صدر پنجاب ٹیچرزیونین اللہ بخش قیصر اور مرکزی نائب صدر پنجاب ٹیچرزیونین صوفی محمدرمضان انقلابی نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ ہاوٴس میں ہونے والے مزاکرات پر عمل درآمد نہیں ہوا۔ اب نہ ہم مزاکرات کریں گے اور نہ ہی دھوکا کھائیں گے۔
اس لئے اب ہم اپنے احتجاج پر ڈٹے رہیں گے یہاں تک کہ جب تک نئے PEFسسٹم کا خاتمہ نہیں ہوجاتا۔ جو لوگ حکومت کا ساتھ دیں گے وہ خود مٹ جائیں گے۔ پنجاب بھر کے اساتذہ ہمارے ساتھ متحد ہیں اور کسی PEEDAایکٹ سے خائف نہیں ہیں۔ جیلیں، ہتھکڑیاں اور ملازمتوں سے برطرفی ہمیں اپنے حقوق حاصل کرنے سے نہیں روک سکتیں۔(جاری ہے)
انہوں نے مزید کہا کہ 9جنوری سے ہر ٹیچر سرپر کفن باندھ کر نکلے اور PEFکا خاتمہ ، PECامتحانات کا بائیکاٹ اور اساتذہ کی اَپ گریڈیشن 6مئی 2015ء کے مطابق PSTکوگریڈ14، ESTکیلئے 16 جبکہ SSTکوگریڈ 17اساتذہ کا حق ہے جو فوری طور پر دینے کا اعلان کیاجائے۔
پنجاب بھر کے اساتذہ پرائمری اور مڈل کے PECامتحانات کا مکمل بائیکاٹ کریں گے۔ ان خیالات کااظہار مرکزی صدر اللہ بخش قیصر نے مرکزی مجلس عاملہ سے خطاب کرتے ہوئے کیاجس میں صوفی محمدرمضان انقلابی ، اللہ رکھا گجر ، منیرسندھو، وحیدمراد ، منیرچغتائی ، رانا عبدالستار ، نعیم باجوہ اور دیگر رہنماوٴں نے شرکت کی۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
حکومت ملیریا کی روک تھام اور خاتمے کے لئے مناسب اقدامات اٹھا رہی ہے ، وزیراعظم
-
سولر پینلز کی بے تحاشا انسٹالیشن ، حکومت نے نیٹ میٹرنگ نرخ گرانے کی تیاری کرلی
-
طلباء کو موٹر سائیکل فراہم کرنے کی سکیم، 20ہزار بائیکس کیلئے 1 لاکھ طلبا ء نے رجسٹریشن کروالی
-
ٹرین میں تاریں کاٹ کر تانبہ چوری کرنے والا شخص پکڑا گیا
-
مسلم لیگ (ن) کا دفتر جلانے کا کیس، یاسمین راشد ، اعجاز چودھری ، صنم جاویدو دیگر فرد جرم کیلئے طلب
-
بانی پی ٹی آئی نے خواتین کی گرفتاریوں پر تشویش کا اظہار کیا،شیر افضل مروت
-
فیصل آباد، مبینہ پولیس مقابلہ کے دوران گولی لگنے سے ایک ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار
-
وزیراعلی پنجاب مریم نوازشریف کی زیر صدارت پولیس ٹریننگ کالج چوہنگ کمیٹی روم میں اجلاس کا انعقاد
-
جھگڑے میں گاڑی بھگانے کے دوران پولیس اہلکارکو گاڑی ٹکر لگنے کے مقدمہ میں گرفتارخاتون کو 14روزہ جوڈیشل ریمانڈ جیل بھیجنے کا حکم
-
فیصل آباد، سرکاری آٹا کی سپلائی کے دوران بے ضابطگیوں پر11 فلورملزکے لائسنس منسوخ
-
وزیراعلیٰ مریم نوازکا عزیز بھٹی شہید ہسپتال کی چھت گرنے کے معاملہ پرسخت ایکشن،ایم ایس برطرف، تین افسرمعطل
-
نیپرا نے کے الیکٹرک کے 7 سالہ سرمایہ کاری کے روڈ میپ پر فیصلہ دے دیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.