رضاکارانہ ٹیکس ادائیگی سکیم سے کاروباری برادری کیلئے آسانیاں فراہم ہونگی،خادم حسین

ٹیکس ریلیف سکیم ملک کے معاشی استحکام کا باعث بنے گی،ایگز یکٹو ممبر لاہور چیمبر

جمعرات 7 جنوری 2016 16:51

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔07 جنوری۔2016ء) ممتازتاجر رہنما وفیروز پور بورڈ لاہور کے سینئر نائب صدر خادم حسین ایگزیکٹو ممبرلاہور چیمبرز آف کامرس نے کہا ے کہ رضا کارانہ ٹیکس ادائیگی سکیم سے کاروباری برادری کیلئے مزید آسانیاں فراہم ہونگی ۔ اس سکیم کا مقصد ٹیکس نہ دینے والوں کو ٹیکس نیٹ میں شامل کرنا ہے اس سے موجودہ ٹیکس دہندگان پر ٹیکسوں کے بڑھتے ہوئے بوجھ میں کمی واقع ہوگی اور ٹیکس نیٹ وسیع ہونے سے حکومت کے ریونیو میں اضافہ ہوگا ،ٹیکس ریلیف سکیم ملک کے معاشی استحکام کا باعث بنے گی اور حکومت کو مالی ضروریات کے لیے آئی ایم ایف جیسے اداروں سے قرضوں سے بھی نجات مل جائے گی جن کی شرائط کی بدولت ملک میں ٹیکسوں کی بہتات کے باعث مہنگائی میں ہوشربااضافہ ہورہا ہے اور نت نئے ٹیکسوں کے بوجھ سے صنعتکار طبقہ بھی پریشان ہے۔

(جاری ہے)

خادم حسین نے کہا کہ موجودہ اقتصادی ،معاشی بحرانی دور میں ایسی سکیم کا آغاز درست سمت قدم ہے تاجر برادری اس سکیم کی بھر پور حمایت کرتی ہے ۔رضا کارانہ سکیم کے باعث کاروباری برادری کا خوف کم ہوگا اور اب وہ بلا خوف ملکی ترقی میں اپنا کردار ادا کرسکیں گے اس عبوری نظام سے لاکھوں افراد ٹیکس نیٹ ورک میں آجائیں گے اور دستاویزی معیشت کا حجم بڑھے اور حکومت مالی بحران سے باہر نکل آئے گی۔

متعلقہ عنوان :