مچل سٹارک نے ورلڈ ٹی ٹونٹی میں شرکت خارج امکان قرار دیدی

جمعرات 7 جنوری 2016 17:07

مچل سٹارک نے ورلڈ ٹی ٹونٹی میں شرکت خارج امکان قرار دیدی

سڈنی (اردو پوا ئنٹ تازہ ترین اخبار7جنوری- 2016ء) آسٹریلین فاسٹ بالر مچل اسٹارک نے ورلڈ ٹی ٹونٹی میں شرکت کو خارج از امکان قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ انہیں ایسا نہیں لگتا کہ وہ انجری سے جلد نجات پا سکتے ہیں لیکن رواں سال کے وسط میں ویسٹ انڈیز میں ہونیوالی ٹرائی سیریز میں ان کی واپسی ہو سکتی ہے ۔

(جاری ہے)

کینگرو پیسر کی حال ہی میں دائیں ٹخنے اور پاؤں کی سرجری ہوئی ہے جو نومبر میں نیوزی لینڈ کیخلاف اولین ڈے اینڈ نائٹ ٹیسٹ کے دوران انجریز میں مبتلا ہو گئے تھے ۔ بارش سے متاثرہ سڈنی ٹیسٹ کے دوران ان کا کہنا تھا کہ انہیں کھیل میں اپنی واپسی کا کوئی اندازہ نہیں ہے ۔