پیرس : مبینہ خود کش حملہ آور کی پولیس اسٹیشن میں داخل ہونے کی کوشش، جوابی کارروائی میں‌ مارا گیا

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعرات 7 جنوری 2016 17:10

پیرس :  مبینہ خود کش حملہ آور کی پولیس اسٹیشن میں داخل ہونے کی کوشش، ..

پیرس(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 07 جنوری 2016 ء) : پیرس میں مبینہ خود کش حملہ آور نے پولیس اسٹیشن میں داخل ہونے کی کوشش کی ۔ تفصیلات کے مطابق ایک مبینہ خود کش حملہ آور نے پولیس اسٹیشن نمبر 18 میں داخل ہونے کی کوشش کی ، پولیس نے شُبہ ہونے پر کچھ کرنے سے قبل ہی جوابی کارروائی کرتے ہوئے حملہ آور کو ہلاک کر دیا ہے۔

(جاری ہے)

واقعہ کے بعد پولیس کمانڈوز نے علاقہ کو سیل کر دیا ہے جبکہ واقعہ کے بعد علاقہ میں خاصا خوف و ہراس پایا جاتا ہے ۔

فرانسیسی پولیس کا کہنا ہے کہ حملہ آور کے پاس چاقو اور دھماکہ خیز مواد موجودتھا ، تاہم پولیس نے فوری طور پر بم ڈسپوزل اسکواڈ کو بھی پولیس اسٹیشن طلب کر لیا ہے۔ بم ڈسپوزل اسکواڈ کے جائزہ لینے کے بعد ہی حملہ آور کے خود کش ہونے یا دھماکہ خیز مواد سے متعلق کچھ کہا جا سکے گا۔

متعلقہ عنوان :