حکومت کی ٹھوس پالیسیوں کے باعث غیرملکی سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال ہوا ہے،شہباز شریف

جمعرات 7 جنوری 2016 17:16

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔07 جنوری۔2016ء) وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے کہا ہے کہ حکومت کی ٹھوس پالیسیوں کے باعث غیرملکی سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال ہواہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے بحرین کے لئے پاکستان کے سفیر جاوید ملک سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب میں سرمایہ کاری کو فروغ دینے کے لئے ساز گار ماحول فراہم کیا گیا۔وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف اور بحرین کے لئے پاکستانی سفیر جاوید ملک کے درمیان ملاقات میں غیر ملکی سرمایہ کاروں کے لئے اٹھائے گئے اقدامات سے متعلق تبادلہ خیال کیا گیا۔

متعلقہ عنوان :