پاک فوج کے 27برگیڈئرز کو میجر جنرل کے عہدے پر ترقی دے دی گئی، آرمی میڈیکل کور کے 8بریگیڈئرزبھی شامل

جمعرات 7 جنوری 2016 18:18

پاک فوج کے 27برگیڈئرز کو میجر جنرل کے عہدے پر ترقی دے دی گئی، آرمی میڈیکل ..

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔07 جنوری۔2016ء) پاک فوج کے 27برگیڈئرز کو میجر جنرل کے عہدے پر ترقی دے دی گئی، ترقی پانے والوں میں آرمی میڈیکل کور کے 8بریگیڈئرز شامل ہیں۔ جمعرات کو پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ( آئی ایس پی آر)کے مطابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف کی زیر صدارت پروموشن بورڈ کا اجلاس ہوا جس میں آرمی چیف نے 27برگیڈئرز کو میجر جنرل کے عہدے پر ترقی دے دی جس میں آرمی میڈیکل کور کے 8بریگیڈئرز شامل ہیں۔

(جاری ہے)

آئی ایس پی آر کے مطابق ترقی پانے والوں میں بریگیڈئر محمد عارف، بریگیڈئر محمد ظفر اقبال، بریگیڈئر علی عامر اعوان، بریگیڈئر آصف غفور، بریگیڈئر محمد علی، بریگیڈئر اظہر راشد، بریگیڈئر سعید اختر، بریگیڈئر ندیم احمد انجم،برگیڈئرخالد جاوید، بریگیڈئر خالد ضیاء ، بریگیڈئر امجد علی خان،برگیڈئرعابد لطیف خان ،برگیڈئرمحمد سعید ،برگیڈئراختر نواز،برگیڈئرسردار حسن اظہر حیات، بریگیڈئر محمد رضا جلیل، بریگیڈئر ثاقب محمود ملک،برگیڈئرمحمد امتیازخان ،برگیڈئرعامر ندیم ،آرمی میڈیکل کور کے ترقی پانے والے بریگیڈئر ز میں بریگیڈئر طارق حسین، بریگیڈئر خاور رحمان، بریگیڈئر ، عمار رضا، بریگیڈئر صفدر عباس، بریگیڈئر سہیل عزیز، بریگیڈئر اسلم خان ، بریگیڈئر سلیم احمد خان اور بریگیڈئر وسیم احمد شامل ہیں۔

متعلقہ عنوان :