زمین کے تنازعہ پر سانگلہ ہل سے اغوا ہونیوالے 40سالہ شخص زخمی حالت میں لاہور سے برآمد
ذیشان حیدر جمعرات 7 جنوری 2016 18:29
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔07 جنوری۔2016ء) سانگلہ ہل سے مبینہ طور پر اغوا ہونیوالے 40سالہ شخص زخمی حالت میں لاہور سے برآمد ،علی عادل کا الزام ہے کہ مخالفین نے تشدد کا نشانہ بنانے کے بعد تانبے کے تاروں سے ہونٹ سی دئیے ہیں۔پولیس نے زخمی شخص کا بیان قلمبند کرکے تحقیقات شروع کردی ہیں۔ننکانہ صاحب کے نواحی علاقے سانگلہ ہل سے تعلق رکھنے والے علی عادل کو ریسکیو ٹیموں نے میو ہسپتال پہنچایا تواس کے ہونٹ تانبے کے تاروں سے سیئے گئے تھے۔
علی عادل کا الزام ہے اسے مخالفین نے اغوا کرکے وحشیانہ تشدد کا نشانہ بنایا اور پھر ہونٹ سی کے نیلا گنبد کے قریب پھینک دیا،علی عادل کی اہلیہ رابعہ کا کہنا ہے کہ اس نے اپنے شوہر کے اغوا کا 3 جنوری کو مقدمہ درج کرایا تھا۔مقدمے میں تین افراد عزیز ، سعید اور تنویر کو نامزد کیا گیا تھا مگر پولیس نے کسی ملزم کو گرفتار نہیں کیا، واقعہ کی اطلاع ملنے پر سانگلہ ہل پولیس بھی ہسپتال پہنچ گئی۔(جاری ہے)
مزید قومی خبریں
-
وزیر اعلی ٰبلوچستان میر سرفراز بگٹی سے سیکرٹری ویلفیئر فنڈ منسٹری آف اوورسیز پاکستانی ذوالفقار خان کی ملاقات
-
ملک بھر میں این ایچ اے روڈ انفراسٹرکچر کو بڑھانے کے لئے پرعزم ہیں ،نئی پالیسی لائیں گے، عبدالعلیم خان
-
گوجرخان پولیس کی موثر کارروائی، سکولوں اور کالجوں میں منشیات سپلائی کرنے والا منشیات فروش گرفتار
-
سوات ،نوجوان نے خودکو گولی مارکر خودکشی کرلی
-
وزیراعلی سندھ نے کابینہ میں توسیع کرتے ہوئے مزید 8وزرا کو شامل کرلیا
-
گورنرسندھ کے زیر صدارت سندھ انڈسٹریل لائڑن کمیٹی کا اعلیٰ سطح اجلاس
-
پی ٹی آئی نے مزار قائد پر حاضری دیکر کراچی جلسہ کی تیاریاں شروع کر دی،
-
ایم کیو ایم کا وزیر اعلیٰ ہائوس کا گھیرائوکرنے کا فیصلہ
-
سندھ ہائی کورٹ : پی ٹی اے کو ایکس کی بندش کی معقول وجہ بتانے کا حکم
-
چارسدہ، پولیس نے رمضان میں دکان سے چوری کرنے والا ملزم گرفتارکرلیا
-
موجودہ نظام میں کسی بھی شفاف اور قابل لیڈر کی کوئی جگہ نہیں،علی امین گنڈاپور
-
800 لیٹر ایرانی تیل برآمد،ملزمان گرفتار،مقدمہ درج
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.