نیوزی لینڈ میں تماشائیوں کے فقرے کسنے کو نظرانداز کرکے کھیل پر توجہ دینی ہے : انتخاب عالم کا محمد عامر کو مشورہ
ذیشان حیدر جمعرات 7 جنوری 2016 18:41
لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین ۔۔ آئی پی اے ۔۔ 07 جنوری۔2015ء) قومی کرکٹ ٹیم کے منیجر انتخاب عالم نے سپاٹ فکسنگ میں سزا یافتہ فاسٹ بولر محمد عامر کو مشورہ دیا ہے کہ نیوزی لینڈ کے دورے میں اگر تماشائیوں کی جانب سے ان پر فقرے کسے جائیں تو انھیں اس جانب بالکل توجہ نہیں دینی ہے۔پاکستانی کرکٹ ٹیم تین ون ڈے اور تین ٹی 20 انٹرنیشنل میچ کھیلنے کے لیے دس جنوری کو نیوزی لینڈ روانہ ہو رہی ہے۔
نیوزی لینڈ نے محمد عامر کو ویزا جاری کر دیا ہے اور پاکستان کرکٹ بورڈ کو ان کے آسٹریلوی ٹرانزٹ ویزے کا انتظار ہے۔پاکستانی کرکٹ ٹیم کے فٹنس کیمپ کے اختتام پر منیجر انتخاب عالم نے کہا کہ ان کی محمد عامر سے بہت تفصیلی بات ہوئی ہے اور انھوں نے محمد عامر کو اچھی طرح سمجھایا ہے کہ صرف اور صرف اپنے کھیل پر توجہ رکھنی ہے اگر تماشائیوں کی طرف سے فقرے کسے جاتے ہیں تو ان پر دھیان نہیں دینا۔(جاری ہے)
مزید کھیلوں کی خبریں
-
کاکول میں سخت ٹریننگ،بعض کھلاڑیوں نے تھکاوٹ کے باعث کرسی پر بیٹھ کر نماز ادا کی
-
میامی اوپن ٹینس مینز سنگلز،گریگور دیمتروف اور الیگزینڈرزویروف سیمی فائنل میں پہنچ گئے
-
قومی فٹبال ٹیم کے فارورڈ کھلاڑی فرید اللہ کی انجری کی کامیاب سرجری
-
میامی اوپن ٹینس ویمنز سنگلز،ایلینا ریباکینااور ڈینیئل کولنز فائنل میں پہنچ گئیں
-
کپتانی صرف فیلڈ تک محدود ذمہ داری نہیں ہوتی، شان مسعود
-
آل پاکستان رمضان کپ باسکٹ بال ٹورنامنٹ کے مقابلے اسلام آباد میں جاری
-
ارجنٹائن کے اسٹارفٹبالرلیونل میسی نے اپنی عمر کی وجہ سے ریٹائرمنٹ کا امکان مسترد کردیا
-
لندن،انگلش پریمیئر لیگ کے دلچسپ مقابلے جاری،لیگ میں کل مزید 7 میچوں کا فیصلہ ہوگا
-
آئی پی ایل 2024ء: وریندر سہواگ نے ایم ایس دھونی کو ’بزرگ‘ کہہ دیا
-
افغان سپنر مجیب الرحمان انجری کے باعث آئی پی ایل سے باہر
-
کبھی کبھی سوچتا ہوں کیا آئی پی ایل کرکٹ بھی ہے؟، روی ایشون کی اشتہاری شوٹ کرنے والے کھلاڑیوں پر تنقید
-
کپتان کی ممکنہ تبدیلی، پی سی بی نے شاہین آفریدی کو اندھیرے میں رکھا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.