سعودی وزیر خارجہ کی وزیراعظم اور آرمی چیف سے ملاقات، دو طرفہ امور پر بات چیت، سعودی وزیر خارجہ نے 34 ممالک کے اتحاد پر بھی وزیراعظم نواز شریف کو اعتماد میں لیا

جمعرات 7 جنوری 2016 19:15

سعودی وزیر خارجہ کی وزیراعظم اور آرمی چیف سے ملاقات، دو طرفہ امور ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔7جنوری۔2016ء) سعودی وزیر خارجہ نے آرمی چیف کے بعد وزیراعظم نواز شریف سے بھی ملاقات کی۔ دو طرفہ امور اور مشرق وسطیٰ کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔عادل بن احمد الجبیر نے دہشتگردی کے خلاف پاکستان کی کارکردگی کی تعریف کی۔ ان کا کہنا تھا کہ خطے میں استحکام کے لیے پاکستان کا کردار قابل ستائش ہے۔

سعودی وزیر خارجہ عادل بن احمد الجبیر نے جی ایچ کیو میں آرمی چیف جنرل راحیل شریف سے ملاقات کی۔

(جاری ہے)

آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں خطے کی سیکورٹی صورتحال زیرغور آئی۔سعودی وزیر خارجہ نے آرمی چیف سے ملاقات کے بعد وزیراعظم نواز شریف سے وزیراعظم ہاؤس میں ملاقات کی۔ ملاقات میں پاک سعودیہ تعلقات اور مشرق وسطیٰ کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ سعودی وزیر خارجہ نے 34 ممالک کے اتحاد پر بھی وزیراعظم نواز شریف کو اعتماد میں لیا۔ ملاقات میں قومی سلامتی کے مشیر ناصر جنجوعہ ، سر تاج عزیز، طارق فاطمی موجود تھے۔قبل ازیں نور خان ائربیس پہنچنے پر مشیر خارجہ سرتاج عزیز نے معزز مہمان کا استقبال کیا۔ اس موقع پر سعودی سفیر بھی موجود تھے۔

متعلقہ عنوان :