سماجی شعبوں کی ترقیاتی منصوبہ جات کیلئے119 ارب روپے کی خطیر رقم پنجاب حکومت کی بھر پور کاوشوں کا مظہر ہے،حکومت2018ء تک تقریبا بیس لاکھ افراد کو ہنر سازی کی تربیت دینے کا ارادہ رکھتی ہے، پارلیمانی سیکرٹری رانا ارشد کا انٹرویو
جمعرات 7 جنوری 2016 19:44
لاہور۔7 جنوری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔07 جنوری۔2016ء) پارلیمانی سیکرٹری انفرمیشن و کلچر رانا محمد ارشد نے کہا ہے کہ مو جودہ مالی سال میں سماجی شعبوں کی ترقیاتی منصوبہ جات کے لئے مختص رقم119 ارب روپے پنجاب حکومت کی سماجی شعبے کی ترقی کیلئے بھر پور کاوشو ں کا مظہر ہے۔یہاں جاری بیان میں انہوں نے کہاکہ حکومت سماجی تحفظ کے سلسے میں پنجاب بھر کے پسماندہ ترین افراد تک رسائی حاصل کر کے انکو سماجی و معاشی مشکلات سے نجات دلانے کے لئے اپنی ذمہ داریوں سے پوری طرح آ گاہ ہے۔
سب کے لئے تعلیم، صحت، خوراک،صاف پانی،ذرائع آمد و رفت کی بہتری، بلا سود قرضوں کی فراہمی اورقدرتی آفات کی وجہ سے ہنگامی حالات میں معاونت فراہم کرنا حکومت کی اہم اور اولین ترجیحات میں سے ہیں۔(جاری ہے)
حکومت2018ء تک تقریبا بیس لاکھ افراد کو ہنر سازی کی تربیت دینے کا ارادہ رکھتی ہے عمر رسیدہ افراد جو کہ اپنی مدت ملازمت پوری کر چکے ہیں انکے لئے حکومتی کاوشوں سے شراکتی بنیادوں سماجی تحفظ کے مختلف منصوبے ہیں۔
انہوں نے کہا ایسے کم آمدنی والے افرادکے لئے بھی حکومت نے متعدد منصوبے شروع کئے ہو ئے ہیں۔حکومت نے ان کیلئے غیر مشروط رقوم کی فراہمی جیسے گزارہ الاؤنس،بیت المال اور دیگر آمدنی میں ا ضافہ کی سکیموں کے ذریعے یقینی بنانے کی کوشش کرتی ہے۔ اس سلسلے میں خدمت کارڈ پروگرام غریب اور پسماندہ طبقہ کے لئے تازہ ہوا کا جھونکا ثابت ہو گا۔وہ دن دور نہیں جب صوبہ بھر سے غربت کا خاتمہ مکمل طور پر ہو جائے گا۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
پاکستان کی ترقی کے سفر میں رخنہ ڈالنے والوں کی تمام کوششیں ناکام ہوں گی
-
کراچی: سابق شوہر نے بیوی کوچھریوں کے وار کرکے قتل کردیا
-
آئین میں کہاں لکھا ہے کابینہ قانون سے بالاترہے۔ چیف جسٹس
-
ریاستہائے متحدہ امریکہ اورپاکستان کے درمیان ٹریڈ اینڈ انویسٹمنٹ فریم ورک ایگریمنٹ (ٹی آئی ایف ای) کا بین المذاکرہ اجلاس
-
مارگلہ کی خوبصورت پگڈنڈیوں کو محفوظ بنانے کے لیے مارگلہ ٹریل پٹرول کا آغاز کر رہے ہیں ، وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کا ٹویٹ
-
وزیراعلی مریم نواز شریف نے جگر کے عارضہ میں مبتلا پروفیسر ایس ایم منصور کے علاج کیلئے 13 لاکھ روپے امداد کی منظوری دیدی
-
ایف بی آرکا ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم ناکام
-
خیبر پختونخواہ حکومت کا لاکھوں ٹن گندم کی خریداری کا فیصلہ
-
بھارتی شہری نے پاکستانی لڑکی کو دل کا عطیہ کرکے نئی زندگی دے دی
-
نجی شعبہ زراعت تبدیل کرنے میں موثر کردار ادا کرسکتا ہے، وزیرخزانہ
-
افغان شہریوں کو ڈھائی لاکھ روپے لیکر شناختی کارڈ جاری کرنیوالا نادرا کا افسر گرفتار
-
وزیر اعلیٰ مریم نواز سے ہالینڈ کی سفیر مسز ہینی ڈی وریس کی ملاقات، ڈچ کمپنیوں کوسرمایہ کاری کی دعوت
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.