وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف سے بحرین کیلئے پاکستان کے نامزد سفیر جاوید ملک کی ملاقات
جاوید ملک پاکستان اور بحرین کے مابین سفارتی اوراقتصادی تعلقات کے فروغ میں کلیدی کردارادا کرینگے‘ شہبازشریف
جمعرات 7 جنوری 2016 20:52
لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔07 جنوری۔2016ء) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف سے بحرین کیلئے پاکستان کے نامزد سفیر جاوید ملک نے ملاقات کی۔ ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور اور مختلف شعبوں میں غیرملکی سرمایہ کاروں کیلئے سہولتوں کی فراہمی کے حوالے سے اقدامات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیراعلیٰ نے جاوید ملک کو نئی ذمہ داریاں سونپے جانے پرمبارکباد پیش کی اورپنجاب حکومت کی جانب سے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی۔
وزیراعلیٰ نے امید ظاہر کی کہ جاوید ملک اپنی تمام ترصلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے نئی ذمہ داریوں کو بطریق احسن ادا کریں گے اور پاکستان اور بحرین کے مابین سفارتی ،تجارتی اوراقتصادی تعلقات کے فروغ میں کلیدی کردارادا کریں گے۔(جاری ہے)
وزیراعلیٰ نے کہا کہ وزیراعظم محمد نواز شریف کی قیادت میں ملکی اور غیرملکی سرمایہ کاروں کو پاکستا ن میں سرمایہ کاری کیلئے ترجیحی بنیادوں پر سہولتیں فراہم کی جارہی ہیں اور پنجاب میں سرمایہ کاری کو فروغ دینے کیلئے سازگار ماحول فراہم کیا گیا ہے،یہی وجہ ہے کہ حکومت کی ٹھوس پالیسیوں کے باعث غیرملکی سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال ہوا ہے اور مختلف شعبوں میں غیرملکی سرمایہ کاری میں اضافہ ہوا ہے۔
بحرین کیلئے پاکستان کے نامزد سفیر جاوید ملک نے وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعلیٰ محمد شہبازشریف کی قیادت میں پنجاب ترقی کی نئی منزلوں کو چھو رہا ہے اوران کی انتھک محنت کے نتیجے میں ملک کے سب بڑے صوبے میں تعلیم ،صحت اورٹرانسپورٹ کے شعبے میں انقلابی اور مثبت تبدیلیوں آئی ہیں جودیگر صوبوں کیلئے ایک رول ماڈل کی حیثیت رکھتی ہیں۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
کراچی میں قبضہ مافیا کے کارندوں کا حاملہ خاتون پر تشدد
-
جناح اسپتال میں خواتین ڈاکٹروں کو بطور سزا کمرے میں بند کرنے کا انکشاف
-
سندھ حکومت کا اورنج لائن اور گرین لائن کو جوڑنے کے لئے شٹل سروس شروع کرنے کا فیصلہ
-
ملک بھر میں چائنیز کی سیکورٹی ہائی الرٹ، بم پروف بسوں کیلئے انتظامات کا آغاز
-
اسٹیل کی قیمتوں میں کمی کی وجہ سے کاروباری سرگرمیوں میں اضافہ ہو گیا
-
نیپرا نے بجلی کی فی یونٹ قیمت4روپی99پیسے بڑھانے پر فیصلہ محفوظ کر لیا
-
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے فیصل آباد ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے ورک چارج ملازمین کی تنخواہیں جاری کرنے کی منظوری
-
چوھدری شافع حسین سے ترکیہ کے قونصل جنرل کی ملاقات، پنجاب اور ترکیہ کے مابین تجارتی تعاون بڑھانے پر اتفاق
-
گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری سے کراچی بار ایسوسی ایشن کے وفد کی ملاقات
-
روس ایک وسیع مارکیٹ ہے ، پاکستانی برآمد کنندگان تجارت کو فروغ دے کر کثیر زرمبادلہ حاصل کر سکتے ہیں، وفاقی وزیرجام کمال خان
-
گورنر سندھ کا حیدرآباد میں آئی ٹی پروگرام کے آغازکا اعلان
-
بجلی ایک ماہ کیلئے 5 روپے فی یونٹ مہنگی کر دی گئی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.