دہشتگردوں کے بعد چوروں،ڈکیتوں اور دیگر جرائم میں ملوث مجرموں کی تصاویر بھی پولیس ویب سائٹ پر اپ لوڈ کرنیکا فیصلہ

جمعرات 7 جنوری 2016 20:58

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔07 جنوری۔2016ء)پنجاب پولیس نے دہشتگردوں کے بعد چوروں،ڈکیتوں اور دیگر جرائم میں ملوث مجرموں کی تصاویر بھی اپنی ویب سائٹ پر اپ لوڈ کرنے کا فیصلہ کر لیا ۔

(جاری ہے)

یہ فیصلہ گزشتہ روز آئی جی پنجاب مشتاق سکھیرا کی زیر صدارت اجلاس میں کیا گیا ۔ پولیس ترجمان کے حوالے سے بتایاگیا ہے کہ اس اقدام کا مقصد عوام کو جرائم پیشہ افراد سے متعلق معلومات اور آگاہی دینا ہے ۔ پولیس نے اپنی وئب سائٹ پر خواتین کو سکیورٹی گائیڈ لائن دینے سمیت عام عوام کو بھی سکیورٹی کے متعلق آگاہی دینے کا فیصلہ کیا ہے ۔