دہشتگردی کی عدالت کے جج متنازعہ ہو گئے، کیس کسی اور عدالت میں منتقل کیا جائے
سانحہ ماڈل ٹاؤن ،منہاج القرآن کے وکلاء کی طرف سے لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کرنے کا فیصلہ
جمعرات 7 جنوری 2016 21:07
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔07 جنوری۔2016ء) عوامی تحریک اور تحریک منہاج القرآن کی وکلاء ٹیم کے سربراہ رائے بشیر ایڈووکیٹ اور میاں فیض علی نے دہشت گردی کی عدالت کی طرف سے قانونی درخواستیں مسترد ہونے کے خلاف ہائیکورٹ میں 3 پٹیشنز دائر کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ رائے بشیر ایڈووکیٹ نے کہا کہ دہشتگردی کی عدالت میں جانبداری اور یکطرفہ کارروائی کھل کر سامنے آگئی ہے، انہوں نے بتایا کہ 265 سی، ضابطہ فوجداری کے سیکشن 234 اور کیس ٹرانسفر کرنے کے حوالے سے ہماری دی جانے والی قانونی درخواستوں کو مسترد کر دیا گیا ہے دہشتگردی کی عدالت کے مذکورہ متنازعہ فیصلوں کے خلاف لاہورہائیکورٹ میں 3 پٹیشنز دائر کررہے ہیں۔
رائے بشیر ایڈووکیٹ نے کہا کہ ملکی تاریخ کے اہم ترین کیس میں قواعد و ضوابط کی کھلے بندوں خلاف ورزی پر افسوس ہے۔(جاری ہے)
شہداء کے ورثاء کو انصاف سے محروم کرنا ملکی قوانین کی خلاف ورزی ہی نہیں بلکہ اﷲ کے غضب کو دعوت دینے کے مترادف ہے۔دریں اثناء سانحہ ماڈل ٹاؤن کیس میں حکومتی ایف آئی آر کے تحت ٹرائل کئے جانے والے 42 ملزمان نے ایک درخواست کے ذریعے دہشتگردی عدالت کے جج جسٹس خواجہ ظفر اقبال پر عدم اعتماد کرتے ہوئے کہا کہ جج صاحب کا رویہ جانبدارانہ اور طے شدہ منصوبے کے مطابق ہے،لہذا کیس کی سماعت کوئی اور جج کرے ۔
منہاج القرآن کے وکلاء رائے بشیر احمد ایڈووکیٹ ،میاں فیض علی،نعیم الدین چوہدری ایڈووکیٹ،یاسر ملک ایڈووکیٹ نے دہشتگردی کی عدالت کے باہر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے آج عدالت میں درخواست دی ہے کہ ایک ہی وقوعہ کے ایک جیسے ملزمان کا الگ الگ ٹرائل نہیں ہو سکتا ،نہ ہی الگ الگ فرد جرم عائد ہو سکتی ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
مہنگی مرغی، حکومت کا چوزے کی برآمد پرپابندی عائد کرنے کا فیصلہ
-
نیپرا کی ڈسکوز کے مارچ کے ماہانہ ایف سی اےکے حوالے سےعوامی سماعت مکمل
-
راولپنڈی پولیس کی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں،اشتہاریوں سمیت 12ملزمان گرفتار
-
بچوں کے قتل اورخودکشی کی کوشش میں سزا پانیوالی خاتون کا دماغی معائنہ کروانے کا حکم
-
بختاوربھٹو بھی مریم نواز کی معترف
-
لاہور پیرس ریلی ملکی ثقافت کو فروغ دینے اورپاکستان کے مثبت تشخص کو اجاگر کرنے کا بہترین موقع ہے ، رانا مشہود احمد خان
-
لاہور میں 50 مقامات پر مفت انٹرنیٹ سروس کا آغاز
-
ملک کو نوجوان نسل سے بڑی توقعات وابستہ ہیں،طالبات وخواتین مستقل مزاجی سے کام کریں گی تو قدم قدم پر کامیابی ان کا مقدر ہو گی،گورنر پنجاب
-
الیکشن کمیشن، ضمنی انتخاب میں قومی اسمبلی کے اراکین کی کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری
-
لاہور پیرس ریلی ملکی ثقافت کو فروغ دینے اورپاکستان کے مثبت تشخص کو اجاگر کرنے کا بہترین موقع ہے ، رانا مشہود احمد خان
-
وفاقی وزیرعطا تارڑ نے اعجاز احمد حفیظ کو اپنا کوارڈینیٹر مقرر کردیا
-
9 مئی کیس، بانی پی ٹی آئی کی عبوری ضمانت کی درخواست پر وکلاء کے دلائل طلب
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.