ریحام خان کا لائیو شو میں گانا، کپتان بھی خاموش نہ رہ سکے

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعرات 7 جنوری 2016 21:25

ریحام خان کا لائیو شو میں گانا، کپتان بھی خاموش نہ رہ سکے

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 07 جنوری 2016 ء) : ریحام خان نے پاکستانی مارننگ شو میں گانا گایا جس پر پروگرام میں موجود میزبان شائستہ لودھی اپنے جذبات پر قابو نہ رکھ سکیں اور آنکھوں سے آنسو جاری ہو گئے ۔ ریحام خان کے گانے پر کپتان بھی خاموش نہ رہ سکے ۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں بات کرتے ہوئے پی ٹی آئی چئیر مین عمران خان نے بھی اپنی سابقہ اہلیہ کے گانے کی تعریف کی اور کہا کہ سنا ہے کہ لوگ بہت روئے ، گانا بھی اچھا گایا ۔

عمرا ن خان نے مُسکراتے ہوئے کہاکہ میں سوچ رہا تھا کہ میں بھی گانا گا سکتا تھا لیکن پھر بھی لوگ روتے ، لیکن میری اچھی آواز کی وجہ سے نہیں بلکہ اس لیے روتے کہ خدا کے واسطے گانا بند کرو۔طلاق ایک بہت تکلیف دہ چیز ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ ایک انسانی رشتہ ہے جس میں ہمیشہ کی جُدائی ہوتی ہے جو کہ ایک موت جیسی ہوتی ہے۔

متعلقہ عنوان :