کراچی : کسٹمز انٹیلی جنس کی کراچی پورٹ پر کارروائی ، 22 ہزار کلو گرام دھماکہ خیز مواد بر آمد

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعرات 7 جنوری 2016 21:39

کراچی : کسٹمز انٹیلی جنس کی کراچی پورٹ پر کارروائی ، 22 ہزار کلو گرام ..

کراچی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 07 جنوری 2016 ء) :کسٹمز انٹیلی جنس نے کراچی پورٹ پر کارروائی کرتے ہوئے کنٹینر سے 22 ہزار کلو گرام دھماکہ خیز مواد برآمد کر لیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ڈائریکٹریٹ کسٹمز انوسٹی گیشن انفورسمنٹ نے خُفیہ اطلاع پر کراچی پورٹ پر کارروائی کی جس کے نتیجے میں پورٹ پر موجود کنٹینر سے 22 ہزار کلو گرام دھماکہ خیز مواد برآمد کیا گیا جسے بعد ازاں کسٹمز حکام نے اپنے قبضے میں لے لیا۔

ڈائریکٹر کسٹمز انٹیلی جنس کےمطابق کارروائی ڈی جی کسٹمز انیٹلی جنس کی اطلاع پر کی گئی، ضبط کیا گیا کنٹینر چین سے راولپنڈی کی کمپنی نے درآمد کیا تھا، یہ کنٹینر 20 نومبر 2015ء سے پورٹ پر موجود تھا۔ کسٹمز انٹیلی جنس حکام نے دھماکہ خیز مواد قبضے میں لے کر تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔

متعلقہ عنوان :