ڈاکٹر عامر لیاقت کے بعد اب قومی کرکٹ ٹیم کے بلے باز عمر اکمل بھی فلم میں جلوہ گر ہونے کو تیار
سمیرا فقیرحسین جمعرات 7 جنوری 2016 21:52
لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 07 جنوری 2016 ء) : پاکستان کے معروف اسکالر ڈاکٹر عامر لیاقت حسین کے بعد اب قومی کرکٹ ٹیم کے بلے باز عمر اکمل نے بھی اداکاری کے شعبے میں قدم رکھنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق معروف میزبان ، اداکار اور گلوکار فخر عالم نے مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ایک پیغام میں عمر اکمل کے ساتھ اپنی تصویر پوسٹ کی اور لکھا کہ میں نے سپر ٹیلنٹ کے حامل عمر اکمل کا انٹر ویو کیا ہے۔
ساتھ ہی انہوں نے اپنے ٹویٹ میں یہ بھی بتایا کہ عمر اکمل ایک فلم میں بھی کام کرنے کو تیار ہیں۔ واضح رہے کہ عمر اکمل کے مداحوں کے لیئے ان کی فلم کی یہ خبر ایک سر پرائز سے کم نہیں ہے ۔ عمر اکمل کی فلم سے متعلق مزید تفصیلات سے آگاہ نہیں کیا گیالیکن اس اعلان کے بعد کرکٹ شائقین کو عمر اکمل کی اس فلم کا بے صبری سے انتظار رہے گا۔(جاری ہے)
Interviewed the master blaster, super talented @Umar96Akmal he is ready to act in a movie as well #AbKhelKeDikha pic.twitter.com/iOY9EQ7riX
— Fakhr-e-Alam (@falamb3) January 7, 2016
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
گرمیوں کے آغاز پر عوام پر نیا "بجلی بم" گرانے پر غور
-
چیف جسٹس کی مدت ملازمت میں توسیع شرم ناک عمل ہو گا
-
صنعت کار انڈسٹری لگائیں ، منافع کمانا آپ کا حق ہے‘بجٹ میں صنعتی پالیسی لا رہے ہیں.رانا تنویر حسین
-
ملک کو درپیش چیلنجز سے نمٹنے کے لیے مل کر کام کرنا ہوگا، 27سو ارب کے محصولات کی ریکوری کیلئے قانون بن چکا ہے ، ملک موجودہ محصولات سے تین گنا زیادہ محصولات اکٹھا کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے،محمد شہبا ز ..
-
سعودی عرب زراعت ، معدنیات، آئی ٹی،آئل ریفائنری ، سولر، پاورڈسٹری بیوشن اورپاور پروڈکشن میں سرمایہ کاری کرنے میں دلچسپی رکھتا ہے.وفاقی وزیرپیٹرولیم
-
ریونیوکلیکشن سب سے بڑا چیلنج ہے، سالانہ وصولیوں کا ہدف تین سے چار گنا کرپشن ،فراڈ اور لالچ کی نظر ہورہا ہے. شہبازشریف
-
بلاول بھٹو نے وزیراعظم سے ملاقات میں کابینہ میں شامل ہونے کیلئے مثبت جواب دیا
-
چیف جسٹس کی مدت کا فکس ہونا عدالت کے وسیع تر مفاد میں ہے
-
حافظ نعیم الرحمن سے محمود اچکزئی، اسد قیصر کی ملاقات، احتجاجی تحریک میں شمولیت کی دعوت قبول کر لی
-
معاشی چیلنجز سے نمٹنے کے لیے سیاسی استحکام ،پالیسیوں کے تسلسل کی ضرورت ہے‘احسن اقبال
-
فیصلہ کن گھڑی آچکی ہے سب کو مل کر ملک کی بہتری کیلئے کردار ادا کرنا ہوگا، ریونیوکلیکشن بڑا چیلنج ہے‘شہبازشریف
-
حکومت کی اقتصادی حکمت عملی میں صنعتی ترقی اور برآمدات کا فروغ اولیں ترجیح ہے، بجٹ میں صنعتی پالیسی لا رہے ہیں ، وفاقی وزیررانا تنویر حسین
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.