وزیراعلیٰ نے شیخوپورہ روڈ گوجرانوالہ کے قریب فیکٹری میں سلنڈر دھماکہ کی تحقیقات کیلئے انکوائری کمیٹی تشکیل دے دی

جمعرات 7 جنوری 2016 22:06

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔07 جنوری۔2016ء)وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے شیخوپورہ روڈ ،گوجرانوالہ کے قریب فیکٹری میں سلنڈر دھماکہ کے واقعہ کی تحقیقات کیلئے انکوائری کمیٹی تشکیل دے دی ہے۔

(جاری ہے)

کمیٹی واقعہ کی ہر پہلو سے جامع تحقیقات کرکے رپورٹ پیش کرے گی اور اس ضمن میں غفلت کے ذمہ داروں کا تعین کرے گی۔ کمیٹی 3 روز کے اندر اپنی رپورٹ پیش کرے گی۔کمیٹی کے کنوینر صوبائی وزیر محنت ہوں گے جبکہ سیکرٹری محنت، سیکرٹری صنعت، ڈی جی ریسکیو 1122 اور ڈی سی او گوجرانوالہ ممبر ہوں گے۔