پاک بھارت مذاکرات کی بحالی ، بھارت نے جیش محمدکے سر براہ کی گرفتاری کا مطالبہ کر دیا

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعرات 7 جنوری 2016 22:32

پاک بھارت مذاکرات کی بحالی ، بھارت نے جیش محمدکے سر براہ کی گرفتاری ..

نئی دہلی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 07 جنوری 2016 ء) : بھارت نے پاک بھارت مذاکرات کی بحالی کے لیے جیش محمد کے سر براہ مسعود اظہر کی گرفتاری کا مطالبہ کر دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق پاکستانی حکام کے مطابق دونوں ممالک کے قومی سلامتی کے مشیروں کی گذشتہ برد دسمبر میں ہونے والی ملاقات میں مذاکرات کی بحالی کا فیصلہ کیا گیا۔ اس ضمن میں بھارتی قومی سلامتی کے مشیر اجیت دیول نے پاکستانی مشیر برائے قومی سلامتی ناصر جنجوعہ سے کم از کم تین مرتبہ ٹیلی فونک رابطہ کیا۔

(جاری ہے)

یہ رابطہ پٹھان کوٹ ائیر بیس پر ہونے والے حملے اور وہاں جاری فائرنگ کے دوران بھی جاری رہا۔ بھارتی اسٹیبلشمنٹ حکام نے اس حملے کی پوری ذمہ داری جیشٍ محمد پر عائد کی ہے۔ بھارتی حکام کا ماننا ہے کہ جیش محمد ہی کے باعث دونوں ممالک تیسری مرتبہ جنگ کے دہانے پر کھڑے ہیں۔ پاکستانی حکام کے ذرائع نے بتایا کہ پاکستانی حکومت کی جانب سے عارضی طور پر جیشٍ محمد کے سربراہ مسعود اظہر کو گرفتار کیا جا سکتا ہے تاکہ بھارت کو مطمئن کیا جا سکے۔ تاہم پاکستان بھارت سے پٹھان کوٹ ائیر بیس حملہ آوروں کے ڈی این اے اور لاشوں سمیت دیگر ثبوت کی فراہمی کی اُمید بھی رکھتا ہے۔