قصور ویڈیو سکینڈل کیس نے نیا رخ اختیار کر لیا ‘مدعی منحرف ہونے لگے

Zeeshan Haider ذیشان حیدر جمعرات 7 جنوری 2016 22:49

قصور ویڈیو سکینڈل کیس نے نیا رخ اختیار کر لیا ‘مدعی منحرف ہونے لگے

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔07 جنوری۔2016ء)قصور ویڈیو سکینڈل کیس نے نیا رخ اختیار کر لیا ہے پولیس نے سارے واقعہ جھوٹا قراردیدیا ہے‘ وڈیو سکینڈل کے ایک مدعی محمد عظیم نے تحریری بیان عدالت میں جمع کرا دیا جس میں کہا گیا ہے کہ اس کے ساتھ نہ زیادتی کی گئی اور نہ ہی اس سے بھتہ مانگا گیا تھا اور چار سال سے لاہور میں ملازمت کر رہا ہوں۔

(جاری ہے)

محمد عظیم نے بیان میں مزید کہا ہے کہ پولیس کی جانب سے بیان کیا گیا تمام وقوعہ جھوٹا اور بے بنیاد ہے۔7 جولائی کو جب میں گھر گیا تب ایف آئی آر کا علم ہوا اور مبین غزنوی، لطیف سرا اور سلطان سے خالی کاغذات پر دستخط کروائے گئے۔ عدالت نے مدعی کا بیان سامنے آنے کے بعد سرکاری وکیل کو آئندہ سماعت پر بحث کرنے کا حکم دیدیا ہے۔