Live Updates

پاکستان، ایران اور سعودی عرب میں ثالثی کرائے، عمران خان

Fahad Shabbir فہد شبیر جمعرات 7 جنوری 2016 23:24

پاکستان، ایران اور سعودی عرب میں ثالثی کرائے، عمران خان

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔7جنوری۔2016ء) چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کا کہنا ہے پاکستان کو ایران اور سعودی عرب کے معاملے پر ثالث کا کردار ادا کرنا چاہئے، ملک کو داعش نہیں بلکہ خراب طرز حکمرانی سے خطرہ ہے۔ کپتان نے کل خود ایران اور سعودی سفارتخانے جانے کا بھی اعلان کردیا۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی کے پروگرام میں عمران خان نے اعتراف کیا کہ 2001ء میں مُلا ربانی کا علاج شوکت خانم میں کیا گیا، ایران سعودی کشیدگی بہت بڑا ایشو بن سکتا ہے، پاکستان کو معاملے پر ثالث کا کردار ادا کرنا چاہئے، ہم نے خارجہ پالیسی میں کبھی اپنے لوگوں کا نہیں سوچا، ہم نے تھوڑے فائدے کیلئے اپنا بڑا نقصان کیا، کپتان نے کل ایران اور سعودی سفارتخانے جانے کا بھی اعلان کیا۔

عمران خان نے پارٹی الیکشن کیلئے 15 جنوری کو تنظیمی ڈھانچہ تحلیل کرنے کا اعلان کردیا، پی ٹی آئی سربراہ کہتے ہیں ملک کو داعش سے نہیں خراب طرز حکمرانی سے خطرہ ہے، آصف زرداری کسی قسم کا احتساب نہیں چاہتے، نواز شریف کا بھی احتساب ہونا چاہئے، احتساب کا نظام وزیراعظم کے ماتحت نہیں بلکہ آزاد ہونا چاہئے۔ سماء

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :