قطر نے پاکستان کے ایل این جی کی قیمت میں کمی کرنے کے مطالبے پرغور کرنے کی یقین دہانی کرا دی، مختلف کمپنیوں کی ایل این جی کم قیمت پر فراہم کرنے کی پیشکش

جمعرات 7 جنوری 2016 23:31

قطر نے پاکستان کے ایل این جی کی قیمت میں کمی کرنے کے مطالبے پرغور کرنے ..

دوحہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 6جنوری۔2016ء) قطر نے پاکستان کے ایل این جی کی قیمت میں کمی کرنے کے مطالبے پرغور کرنے کی یقین دہانی کرا دی جبکہ مختلف قطر کی کمپنیوں نے پاکستان کو ایل این جی کم قیمت پر فراہم کرنے کی پیشکش کی ہے ۔ تفصیلات کے مطابق قطر کے دورے پر گئے ہوئے وفاقی وزیر پٹرولیم شاہد خاقان عباسی نے دوحہ میں قطر کے وزارت پٹرولیم کے اعلیٰ حکام اور مختلف پٹرولیم کی کمپنیوں کے سربراہوں سے ملاقات کی۔

(جاری ہے)

ملاقاتوں میں قطر سے این ایل جی خریدنے کے معاملے پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا ۔ذرائع کے مطابق ملاقاتوں کے دوران وزیر پٹرولیم کی سربراہی میں وفد نے قطر حکام سے ایل این جی کی قیمت کم کرنے کا مطالبہ کیا جس پر قطر کے حکام نے غور کرنے کی یقین دہانی کروائی۔ ذرائع کے مطابق وزیر پٹرولیم کے دورہ قطر کے دوران قطر کی مختلف کمپنیوں کے سربراہوں نے بھی ان سے ملاقات کی اور انہیں کم قیمت پر ایل این جی فراہم کرنے کی پیشکش کی ۔

متعلقہ عنوان :