لاہور کی آٹھویں جماعت کی چودہ سالہ طالبہ کے ساتھ اجتماعی زیادتی کے الزام میں گرفتارعدنان ثناءاللہ اوربلال سمیت 8 ملزمان کو جسمانی ریمانڈمکمل ہونے پر آج عدالت کے روبرو پیش کیا جائے گا

Umer Jamshaid عمر جمشید جمعہ 8 جنوری 2016 10:49

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔08 جنوری۔2016ء) اجتماعی زیادتی کی شکار طالبہ سے زیادتی کے الزام میں آٹھ ملزمان کے خلاف تھانہ ریس کورس میں مقدمہ درج ہے۔

(جاری ہے)

گذشتہ سماعت کے موقع پرعدالت نے تفتیشی افسر کی استدعا پر ملزمان کا ڈی این اے ٹیسٹ کرانے،، کیس کے اصل حقائق جاننے اور ملزمان سے تفتیش کے لئے انہیں پولیس کے حوالے کیا تھا۔ تفتیشی افسر کی جانب سے آج عدالت میں ملزموں کے چالان کی عبوری رپورٹ پیش کی جائے گی۔ گرفتار ملزمان میں سے تین ملزم سرکاری ملازمین ہیں۔ دوسری جانب متاثرہ طالبہ کے خاندانی ذرائع کا کہنا ہے کہ متاثرہ طالبہ جوڈیشل مجسٹریٹ کے روبرو اپنا بیان قلمبند کرانے کے لئےعدالت میں پیش ہوسکتی ہے۔

متعلقہ عنوان :