تشہیری جوتوں کا استعمال عمر اکمل کو مہنگا پڑ گیا

جمعہ 8 جنوری 2016 11:09

تشہیری جوتوں کا استعمال عمر اکمل کو مہنگا پڑ گیا

کراچی (اردو پوا ئنٹ تازہ ترین اخبار8جنوری- 2016ء) مسلسل منفی خبروں میں رہنے والے قومی ٹیم کے نوجوان بیٹسمین عمر اکمل ایک بار پھر پابندی کی زد میں آگئے ہیں ، قائد اعظم ٹرافی فائنل میں بین الاقوامی کمپنی کے تشہیری جوتے استعمال کرنے پر انھیں ایک ڈومیسٹک میچ کی پابندی کا سامنا کرنا پڑے گا ۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق نیشنل سٹیڈیم کراچی میں یو بی ایل سے فائنل میں سوئی ناردرن گیس کمپنی کی نمائندگی کرنے والے عمر اکمل قواعد کے برخلاف معروف برانڈ کے جوتے پہن کر میدان میں چلے آئے ، ضابطہ کی خلاف ورزی سے متعلق رپورٹ پرعمر اکمل پر الزام ثابت ہونے کے بعد میچ ریفری اور سابق ٹیسٹ کرکٹر انور خان نے ان پر ایک میچ کی پابندی عائد کردی ۔

مڈل آرڈر بلے باز دورہ نیوزی لینڈ کے لیے قومی ٹی ٹونٹی سکواڈ میں شامل ہیں جب کہ اتوار سے شروع ہونے والے قومی ون ڈے کرکٹ ٹورنامنٹ کے پول بی میں شامل سوئی ناردرن گیس کے سیمی فائنل میں رسائی کی صورت میں عمر اکمل ٹیم کا حصہ بننے سے قاصر رہیں گے ۔