پاکستان سپر لیگ ، ٹکٹوں کی آن لائن فروخت شروع

جمعہ 8 جنوری 2016 11:18

پاکستان سپر لیگ ، ٹکٹوں کی آن لائن فروخت شروع

لاہور (اردو پوا ئنٹ تازہ ترین اخبار8جنوری- 2016ء) پاکستان سپر لیگ کیلیے ٹکٹوں کی آن لائن فروخت شروع ہوگئی ہے ، پی سی بی کی جانب سے جاری کردہ پریس ریلیز کے مطابق دبئی اور شارجہ میں سنگل میچ ٹکٹ کی کم سے کم قیمت 20 اور ڈبل کی 30 درہم رکھی گئی ہے ۔

(جاری ہے)

دبئی میں اس سے بہتر کیٹیگریز میں انٹرنیشنل سنگل ٹکٹ 40، پریمیئم ایسٹ اور ویسٹ 80 ، پلاٹینم 200 درہم میں دستیاب ہوگا، ڈبلز کے نرخ بالترتیب 50 ، 100 اور 250 رکھے گئے ہیں ۔ شارجہ میں سنگل میچ کے لیے ایسٹ اسٹینڈ کی ٹکٹ 40 ، ویسٹ 70 ، گرینڈ 120 ، ممبرز انکلوژر کی 150 میں حاصل کی جا سکے گی جب کہ ڈبلز کی قیمت بالترتیب، 50 ، 80 ، 150 اور 200 درہم رکھی گئی ہے، فائنل میچ کی عام ٹکٹ 30 درہم میں دستیاب ہوگی ۔

متعلقہ عنوان :