ڈیوس کپ ٹائی ، پاکستانی اپیل مسترد، ہوم سیریز سری لنکا کے نیوٹرل وینیو پر کرانیکا فیصلہ

جمعہ 8 جنوری 2016 11:22

ڈیوس کپ ٹائی ، پاکستانی اپیل مسترد، ہوم سیریز سری لنکا کے نیوٹرل وینیو ..

اسلام آباد (اردو پوا ئنٹ تازہ ترین اخبار8جنوری- 2016ء) انٹرنیشنل ٹینس فیڈریشن نے ڈیوس کپ ٹائی کے انعقاد پر پاکستان کی اپیل مسترد کرتے ہوئے پاکستانی ہوم سیریز سری لنکا کے نیوٹرل وینیو پر کرانے کا فیصلہ کیا ہے ۔

(جاری ہے)

پاکستان ٹینس فیڈریشن کے مطابق چین کے ساتھ ڈیوس کپ ٹائی پاکستان کی ہوم سیریز تھی جس کے لیے آئی ٹی ایف اور چین کو فول پروف سکیورٹی فراہمی کی متعدد یقین دہانیاں کرائی گئیں تاہم اس کے باوجود ڈیوس کپ ٹائی کیلئے پاکستان کی اپیل مسترد کر کے سری لنکا کا انتخاب کر لیا گیا ہے ۔ پاکستان اور چین کے درمیان ڈیوس کپ ٹائی اب 4 سے 6 مارچ کے درمیان کولمبو میں کھیلی جائے گی ۔