کراچی کی ایک ’فاسٹ اینڈ فیوریس‘ شادی کی تقریب

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعہ 8 جنوری 2016 11:38

کراچی کی ایک ’فاسٹ اینڈ فیوریس‘ شادی کی تقریب

کراچی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 08 جنوری 2016ء) : یوں تو ہر ایک کی دلی خواہش ہوتی ہے کہ شادی یاد گار ہو لیکن کراچی میں حال ہی میں ایک ایسی شادی ہوئی ہے جو یادگار تو بنی ہی لیکن اس نے دلہن سمیت وہاں موجود تمام مہمانوں کو بھی چکرا کر رکھ دیا۔ کراچی کی اس شادی کو ”فاسٹ اینڈ فیوریس“ شادی کا نام دیا گیا۔

(جاری ہے)

جس میں دلہے نے رخصتی کے وقت دلہن کو کار میں بٹھایا اور کار ڈرفٹنگ کے ذریعے دلہن سمیت تمام مہمانوں کو سرپرائز دیا۔

اپنے جذبات کا اظہار کرتے ہوئے دلہے میاں اُسامہ کا کہنا تھا کہ مجھے گاڑیوں بالخصوص اسپورٹس کار رکھنے کا خاصا شوق ہے ، میں نے سوچ رکھا تھا کہ جب میری شادی ہو گی تو میں کچھ ایسا کروں گا کہ لوگوں کو معلوم ہو کہ یہ ایک کار انتھوزیسٹ کی شادی ہے ۔ پاس ہی میں کھڑی نو بیاہتا دلہن اور اُسامہ کی اہلیہ کا کہنا تھا کہ مجھے بہت اچھا لگا ۔ اُسامہ کی کارڈرفٹنگ کے مناظر آپ بھی ملاحظہ کیجئیے:

متعلقہ عنوان :