ویسٹرن آسٹریلیا الیون اور بھارتی کرکٹ ٹیم کے درمیان دوسرا ٹور میچ کل کھیلا جائیگا

جمعہ 8 جنوری 2016 11:41

ویسٹرن آسٹریلیا الیون اور بھارتی کرکٹ ٹیم کے درمیان دوسرا ٹور میچ کل ..

پرتھ ۔ 08 جنوری (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔08 جنوری۔2016ء) ویسٹرن آسٹریلیا الیون اور بھارتی کرکٹ ٹیم کے درمیان دوسرا ٹور میچ کل ہفتہ کو پرتھ کے مقام پر کھیلا جائیگا۔ دونوں ٹیموں کے درمیان دوسرا ٹور میچ 9 جنوری کو اسی مقام پر کھیلا جائیگا۔ بھارتی ٹیم ان دنوں آسٹریلیا میں موجود ہے جہاں وہ میزبان ٹیم کے خلاف پانچ ایک روزہ اور تین ٹی ٹونٹی بین الاقوامی کرکٹ میچوں کی سیریز کھیلے گی۔

(جاری ہے)

دونوں ٹیموں کے درمیان ون ڈے سیریز کا آغاز 12 جنوری سے ہو گا۔ واضح رہے کہ دونوں ٹیموں کے درمیان پہلا ون ڈے کرکٹ میچ 12 جنوری کو پرتھ، دوسرا میچ 15 جنوری کو برسبین، تیسرا میچ 17 جنوری کو میلبورن، چوتھا میچ 20 جنوری کو کینبرا جبکہ پانچواں اور آخری ون ڈے میچ 23جنوری کو سڈنی میں کھیلا جائیگا۔ پانچ ون ڈے میچوں کی سیریز کے بعد دونوں ٹیموں کے درمیان پہلا ٹی ٹونٹی میچ 26 جنوری کو ایڈیلیڈ، دوسرا میچ 29 جنوری کو میلبورن جبکہ تیسرا اور آخری ٹی ٹونٹی کرکٹ میچ 31جنوری کو سڈنی میں کھیلا جائیگا۔

متعلقہ عنوان :