ہالی ووڈ سٹارلیونارڈو ڈی کیپریوکاموسمیاتی تبدیلی کیلئے لاکھوں ڈالرز عطیہ

جمعہ 8 جنوری 2016 11:45

ہالی ووڈ سٹارلیونارڈو ڈی کیپریوکاموسمیاتی تبدیلی کیلئے لاکھوں ڈالرز ..

نیویارک(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔08 جنوری۔2016ء) موسمیاتی تبدیلی پر بحث میں کمی اور عالمی رہنماوٴں کے اس مسئلے کو سنجیدگی سے لینے پر ہالی ووڈ اسٹار لیونارڈو ڈی کیپریو پر امید نظر آتے ہیں۔ اپنی نئی فلم’ ’دی ریورنٹ“کے ریڈ کارپٹ پر ڈی کیپریو نے کہا کہ سائنسی برادری اس مسئلہ پر بہت آواز اٹھا رہی ہے۔ 90 فیصد برداری متفق ہے کہ انسان موسمیاتی تبدیلی میں اپنا حصہ ڈال رہا ہے۔

موسمیاتی تبدیلی پر انتہائی سرگرم ہولی وڈ اسٹار نے مزید کہاکہ اس مسئلے پر بحث ختم ہو چکی۔

(جاری ہے)

ایسا کوئی بھی شخص جو موسمیاتی تبدیلی پر یقین نہیں رکھتا، وہ دراصل سائنس پر یقین نہیں رکھتا۔ڈی کیپریو ماضی میں اقوام متحدہ میں ماحولیاتی تبدیلی پر خطاب کے علاوہ اس مقصد کیلئے لاکھوں ڈالرز عطیہ بھی کر چکے ہیں۔تاہم، گزشتہ مہینے پیرس میں اقوام متحدہ کی موسمیاتی تبدیلیوں پر کانفرنس کے بعد ڈی کیپریو سمجھتے ہیں کہ بالآخر عالمی رہنما اس مسئلے کو حل کرنے پر سنجیدہ نظر آتے ہیں۔کوئی نہیں جانتا کہ مستقبل کیسا ہوگا، اور کوئی نہیں جانتا کہ موسم میں عدم استحکام کے ہمارے سیارے پر کیسے ڈرامائی اثرات مرتب ہوں گے، لیکن مجھے فخر ہے کہ پہلی مرتبہ ہم نے درست سمت میں قدم اٹھائے ہیں۔