سابق اولمپیئن شکیل عباسی کو نوکری سے نکال دیا گیا

جمعہ 8 جنوری 2016 11:50

سابق اولمپیئن شکیل عباسی کو نوکری سے نکال دیا گیا

کراچی (اردو پوا ئنٹ تازہ ترین اخبار8جنوری- 2016ء) پاکستان ہاکی ٹیم کے سابق کپتان شکیل عباسی کو سوئی گیس نے نوکری سے نکال دیا ، سٹار پلیئر کہتے ہیں برسوں کی خدمات کا صلہ بے حسی سے دیا گیا ۔

(جاری ہے)

سپر سٹار ، سابق اولمپین ، 400 سے زائد انٹرنیشنل میچز ، 200 کے قریب گولز ، درجنوں مین آف دی میچ اور ڈھیروں پلیئرز آف دی ٹورنامنٹ ایوارڈز کے باوجود شکیل عباسی کا آج حال بے حال ہے ، 15 سال جس ڈیپارٹمنٹ کیلئے کھیلا اس نے ایک ہی جھٹکے میں نوکری سے نکال دیا ۔

شکیل عباسی کے مطابق وہ بتائے بغیر اپنی گروئن انجری انگلینڈ میں موجود فزیو کو دکھانے کے لیے وہاں گئے تھے جس پر وہ معافی بھی مانگ چکے ہیں ، انہوں نے ایم ڈی سوئی گیس سے فریاد کرتے ہوئے کہا کہ کم از کم بات ہی سن لی جائے ۔ یہ سوال بھی اٹھتا ہے کہ اگر شکیل کرکٹر ہوتا، تب بھی حالات ایسے ہوتے ۔