ہریتھک اور سونم پر فلمائے گیت نے مقبولیت کا ریکارڈ قائم کردیا
گیت کو4 ماہ میں یوٹیوب پر 10 کروڑ سے زائد بار دیکھا گیاجوایک منفرد ریکارڈ ہے
جمعہ 8 جنوری 2016 11:50
ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔08 جنوری۔2016ء) بالی ووڈ کے ایکشن ہیرو ہریتھک روشن اور اداکارہ سونم کپور پر فلمائے گئے گلوکار یویو ہنی سنگھ کے گیت نے سوشل میڈیا پر کامیابی کے ریکارڈ توڑ دیئے۔
(جاری ہے)
نامور بھارتی گلوکاریو یو ہنی سنگھ نے 1990 کی شہرہ آفاق فلم ”عاشقی“ کا مشہور گیت ”دھیرے دھیرے “ کو نئے انداز میں گایا جسے بالی ووڈ اداکار ہریتھک روشن اور سونم کپور پر فلمایا گیا جب کہ گیت نے گزشتہ سال ستمبر میں اپنی ریلیز کے بعد سوشل میڈیا پر دھوم مچادی تھی جسے بڑی تعداد میں مداحوں نے دیکھا تھااور بے حد پسند کیا گیا تھا۔
گلوکار ہنی سنگھ کے گیت کو اب تک مداحوں کی جانب سے پذیرائی مل رہی ہے اور 4 ماہ میں ہی 10 کروڑ سے زائد بار دیکھا گیا ہے جو کسی بھی بھارتی گیت کو سب سے زیادہ دیکھنے کا منفرد ریکارڈ ہے ۔دوسری جانب گیت بنانے والی کمپنی کے ترجمان نے گیت کی کامیابی پر خوشی کا اظہارکرتے ہوئے موسیقی میں نئی جہد متعارف کروانے کا اعلان کیا ہے۔مزید فن و فنکار کی خبریں
-
ایمن خان کی ہمشکل لڑکی کی ڈانس ویڈیو وائرل
-
زوہاب خان نے داڑھی بڑھانے کیلئے ٹرانسپلانٹ کروانے کی وجہ بتا دی
-
جس کومیری بات بری لگی وہ بابراعظم کواپنی بہن کا رشتہ دے دیں، نازش جہانگیر
-
اداکارسلمان خان کے گھر کے باہر فائرنگ میں استعمال ہونے والا اسلحہ برآمد
-
سنسربورڈ کا چارج ملا تو تمام ڈراموں پرپابندی لگا دوں گا، نعمان اعجاز
-
نورا فتیحی فوٹوگرافرز سے ناراض، الزام عائد کردیا
-
بریانی نہیں ہوں جو ہر کسی کو پسند آئوں، حنا رضوی کا شادی پر تنقید کرنے والوں کو جواب
-
ہانیہ عامر نے بائیک رائیدنگ کو اپنا نیا ہدف بنا لیا
-
فلم انڈسٹری کے نامور مزاحیہ اداکارمنورظریف کی برسی29 اپریل کو منائی جائیگی
-
ہدایتکار حسن طارق کی برسی منائی گئی
-
معروف گلوکار احمد رشدی کا یوم پیدائش منایا گیا
-
چھوٹی عمر میں شادی پر اداکارہ کو کوئی افسوس نہیں ،اداکارہ سدرہ نیازی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.