محمد عامر انٹر نیشنل کرکٹ میں واپسی کے ساتھ ہی منفرد ریکارڈ اپنے نام کر لیں گے

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب جمعہ 8 جنوری 2016 11:58

محمد عامر انٹر نیشنل کرکٹ میں واپسی کے ساتھ ہی منفرد ریکارڈ اپنے نام ..

لاہور(اردو پوا ئنٹ تازہ ترین اخبار8جنوری- 2016ء) قومی ٹیم کے نوجوا ن فاسٹ باؤلر محمد عامر انٹر نیشنل کرکٹ میں واپسی کے ساتھ ہی منفرد ریکارڈ اپنے نام کر لیں گے ۔ سپاٹ فکسنگ میں سزا یافتہ فاسٹ باؤلر نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز میں واپسی کے ساتھ ہی وہ فکسنگ کے جرم میں جیل کاٹنے کے بعد کرکٹ کے میدانوں کارخ کرنے والے پہلے کرکٹر بن جائیں گے ۔

(جاری ہے)

عامر اگست 2010ء میں فکسنگ کے بعد کرکٹ میدانوں سے دور کیے گئے تھے اور 2011ء میں جرم کا اعتراف کیے جانے کے بعد انہیں انگلینڈ میں جیل کی ہوا بھی کھانی پڑی تھی ، گزشتہ سال پہلے انہیں ڈومیسٹک کرکٹ میں واپسی کا موقع فراہم کیا گیا جس کے بعد انہوں نے بنگلہ دیش پریمئر لیگ میں اپنی صلاحیتوں کے جوہر دکھائے ، اب وہ نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز میں سوا5سال کے عرصے کے بعد قومی ٹیم کی کٹ پہنے کھیلتے دکھائی دیں گے ۔

متعلقہ عنوان :