بھارت میں بڑھتی عدم برداشت ، بالی وڈ اداکاروں شاہ رخ خان اور عامر خان کی سکیورٹی کم کر دی

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعہ 8 جنوری 2016 12:01

بھارت میں بڑھتی عدم برداشت ، بالی وڈ اداکاروں شاہ رخ خان اور عامر خان ..

ممبئی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 08 جنوری 2016ء) : ممبئی پولیس نے بالی وڈ فلمسٹارز عامر خان اور شاہ رخ خان کی سکیورٹی کم کر دی ہے۔ تفصیلات کے مطابق بھارت میں بڑھتی عدم برداشت پر بیان دینے کے بعد دونوں سپر اسٹارز کی سکیورٹی میں اضافہ کر دیا گیا تھا۔ لیکن اب ممبئی پولیس نے ان کی سکیورٹی میں کمی کر دی ہے۔

(جاری ہے)

ممبئی پولیس کا کہنا ہے کہ دونوں سپر اسٹارز کوبھارت میں بڑھتی ہوئی عدم برداشت سے متعلق بیان دینے کے بعد دھمکیاں موصول ہو رہی تھیں جس کے پیشٍ نظر ان کی سکیورٹی میں اضافہ کر دیا گیا تھا ۔

ممبئی پولیس نے موقف اختیار کیا کہ اداکاروں کو سکیورٹی فراہم کرنا وسائل کا ضیاع کرنے کے مترادف ہے۔ شاہ رخ خان اورعامر خان کو اضافی سکیورٹی حصارکی ضرورت نہیں، اس لئے پروٹوکول اور اسلحے سے لیس گاڑیوں کو واپس بلا لیا گیا ہے۔ لہٰذا اب سرکاری طور پر عامر اورشاہ رخ کی حفاظت کے لئے صرف دو مسلح کانسٹیبل دو شفٹوں میں تعینات ہوں گے۔ممبئی پولیس نے ان دونوں فنکاروں سمیت مزید 23 بالی وڈ اسٹارز کی سکیورٹی میں بھی کمی کر دی ہے۔

متعلقہ عنوان :