Live Updates

اداکارہ بپاشا باسو عمران خان کی پرستار نکلیں

جمعہ 8 جنوری 2016 12:05

اداکارہ بپاشا باسو عمران خان کی پرستار نکلیں

ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔08 جنوری۔2016ء) پاکستان تحریک انصاف کے چیئر مین و سابق کرکٹر عمران خان اندرون ملک اور بیرون ملک خواتین میں خاصے مقبول ہیں، کپتان کی مقبولیت کا اندازہ اس بات سے بخوبی لگایا جا سکتا ہے کہ بھارتی اداکارائیں بھی انکی شخصیت سے متاثر ہیں ۔حال ہی میں بھارتی ٹیلی ویژن پر کنگز آف کرکٹ کے نام سے ایک پروگرام نشر کیا گیا جس میں عمران خان اور اداکارہ بپاشا باسو بھی شریک تھیں۔

(جاری ہے)

پروگرام کے میزبان کی جانب سے جب اداکارہ بپاشا باسو سے پوچھا گیا کہ کیا انھیں کرکٹ اور کرکٹر پسند ہیں ؟ اس سوال کے جوا ب میں اداکارہ کا کہنا تھا کہ عمرا ن خان آج بھی انتہائی پرکشش شخصیت کے مالک ہیں ۔انکا مزید کہنا تھا کہ وہ اپنی والدہ سمیت کپتان کی بہت بڑی پرستار ہیں ۔اداکارہ کے اس جواب عمران خان نے اپنے مخصوص انداز میں شرماتے ہوئے کہا کہ شکر ہے اداکارہ نے اپنی والدہ کا حوالہ دیا دادی یا نانی کا نہیں دے دیا، کپتان کے جملے پر اسٹوڈیو میں موجود حاضرین قہقہے لگانے پر مجبور ہو گئے ۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :