قومی بلائنڈکرکٹ ٹیم کا دورہ بھارت ایک بار پھر خدشات سے دوچار ہوگیا

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب جمعہ 8 جنوری 2016 12:13

قومی بلائنڈکرکٹ ٹیم کا دورہ بھارت ایک بار پھر خدشات سے دوچار ہوگیا

لاہور(اردو پوا ئنٹ تازہ ترین اخبار8جنوری- 2016ء) قومی بلائنڈکرکٹ ٹیم کا دورہ بھارت ایک بار پھر خدشات سے دوچار ہوگیا ہے ۔

(جاری ہے)

پاکستان بلائنڈ کرکٹ ایسوی ایشن کے صدر سلطان شاہ کا کہنا ہے کہ بھارت میں شیڈول بلائنڈ ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کی تیاریوں کے لیے پی سی بی سے فنڈز فراہم کرنے کی درخواست کی تھی جو انہوں نے مسترد کر دی ، سلطان شاہ کے مطابق پی سی بی کا کہنا تھا کہ بلائنڈ کرکٹ ایسوسی ایشن فنڈز لینے کے لیے وزارت داخلہ سے کلیئر نس لیٹر لے کر آئے جب کہ وزارت داخلہ کے حکا م کا کہنا ہے کہ و ہ کرکٹ ٹیم کے لیے کوئی لیٹر نہیں جاری کر تے ہیں ۔